اس کو لگاتے ہی گرمی دانے مرجھا گئے۔۔ گرمیوں میں اے جیسی ٹھنڈک دینے والا پریکلی ہیٹ پاؤڈر بنانے کا طریقہ


گرمی کے موسم میں گردن اور پیٹھ وغیرہ پر دانے نکل آتے ہیں جن میں چبھن ہوتی ہے. ان کی تکلیف سے نجات کے لئے لوگ بازار سے مہنگے پریکلی ہیٹ پاؤڈر خرید کر لاتے ہیں. یہ پاؤڈر ایک تو مضر صحت کیمیکلز سے تیار کیے جاتے ہیں دوسرا ان میں کولنگ کا اثر بھی زیادہ دیر تک نہیں رہتا. اس لئے آج ہم آپ کو گھر میں ہی پریکلی ہیٹ پاؤڈر بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں. اس کے لئے آپ کو کافور کی گولیاں اور ثابت مینتھول چاہیے. ان دونوں چیزوں کو الگ الگ پیس کر 10، 10 گرام مکس کردیں. اب اس میں 30 گرام کارن فلور یا پھر ٹیلکم پاؤڈر ملائیں اور کسی بھی پاؤڈر کے ڈبے میں بھر کر استعمال کریں. یہ نہ صرف گرمی میں راحت دیتا ہے بلکہ جراثیم اور فنگس کا خاتمہ بھی کرتا ہے. اس میں مینتھول کی مقدار زیادہ بھی کی جاسکتی ہے.

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

چٹخارے دار پیاز کا اچار۔۔ آج ہی بنائیں آسان سی ترکیب سے پیاز کا ایسا اچار، جو سادے کھانے کو مزید ذائقہ دار بنا دے

جلدی چارج بھی ہوگا اور بیٹری بھی سالوں چلے گی۔۔ جانیں 4 آسان ٹپس جو آپ کے پرانے موبائل میں بھی جان ڈال دیں

کولر میں مٹی کے برتن رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں بجلی کا بل آدھا کرنے کی آسان ٹپ

اے سی بھی چلے گا اور بل بھی کم آئے گا۔۔ 2 آسان طریقے جن سے آپ بھی اپنا بجلی کا بل آدھا کرسکتے ہیں