"مجھے سب سے بڑا فرق یہ لگتا ہے کہ آج کل کی اداکارائیں خود کو بہت جلدی بہت کچھ سمجھنے لگتی ہیں، لیکن ہم ایسے نہیں تھے، اس وقت ایسی سوچ نہیں تھی کہ ہم 'ڈیواز' بن جائیں۔" لیلیٰ زبیری نے حالیہ انٹرویو میں نئی نسل کی اداکاراؤں کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
80 کی دہائی میں شوبز میں قدم رکھنے والی لیلیٰ زبیری نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو اور پی ٹی وی کے ڈراموں سے کیا۔ نرم مزاج اور مخلصانہ کام کے جذبے کی حامل اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے دور میں صرف کام کا جنون ہوتا تھا، شہرت کا بھوت سر پر سوار نہیں تھا۔ آج کے دور میں، ان کے مطابق، ینگ جنریشن تیزی سے کامیابی چاہتی ہے اور شارٹ کٹس پر زیادہ یقین رکھتی ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
لیلیٰ نے انڈسٹری میں موجود کچھ رویوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "بعض اوقات ہم سیٹ پر موجود ہوتے ہیں لیکن لیڈ اداکارہ نہیں ہوتیں، سینئر اداکار ان کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں۔" مزید بتایا کہ پروڈکشن کی گاڑی سے متعلق بھی بعض اوقات عجیب مطالبات سامنے آتے ہیں، جیسے کچھ لڑکیاں اکیلے سفر پر اصرار کرتی ہیں۔
لیلیٰ زبیری کا ماننا ہے کہ وقت کے ساتھ انڈسٹری کی روایات اور اقدار میں بڑی تبدیلی آئی ہے، لیکن کام کے ساتھ مخلصی اور پیشہ ورانہ جذبے کی اہمیت ہمیشہ رہنی چاہیے۔