
اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سندھ نے ہفتے کے روز اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے کل کراچی اور حیدرآباد میں تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی ہے۔