پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل، وضاحب طلب


لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ شوکاز میں کہا گیا کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کرسکتا۔یہ بھی پڑھیں: شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ آپ سے آپ کےغیرآئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے۔ مسلم لیگ ق بحیثیت سیاسی جماعت اپنا تشخص اور ووٹ بینک رکھتی ہے۔نوٹس کے مطابق مسلم لیگ ق پارٹی ڈسپلن اور منشور و ضابطہ رکھتی ہے جبکہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی آپ کے میڈیا بیانات سے معلوم ہوتی ہے۔ چودھری پرویزالہٰی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 7 دن میں وضاحت دیں۔چودھری شجاعت حسین کی جانب سے مونس الہٰی، حسین الہٰی اور سینیٹر کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ پتہ چلا ہے آپ کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ یہ نشستیں اور عہدے آپ کے پاس مسلم لیگ ق کی امانت ہیں لیکن اگر آپ کسی اور سیاسی جماعت میں جانا چاہتے ہیں تو پارٹی کی امانت واپس کر دیں۔نوٹس میں لکھا گیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی نشستوں سے مستعفی ہوں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں مسلم لیگ ق آپ کو ڈی سیٹ کرا دے گی۔شوکاز نوٹس سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ق کی جانب سے جاری کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’معمول کا عمل یا نفسیاتی حربہ‘: انڈیا بگلیہار ڈیم پر کیا کر رہا ہے اور اس سے پاکستان کس حد تک متاثر ہو سکتا ہے؟

دو شاہی خاندانوں کے خزانوں کا حصہ رہنے والا نایاب نیلا ہیرا جس کی ماضی کی کہانی اسے کروڑوں ڈالرز میں فروخت کروا سکتی ہے

پاکستان کا انڈین بحریہ کے طیارے کی کڑی نگرانی کا دعویٰ: انڈیا پی 8 آئی طیارہ کن مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے؟

’معمول کا عمل‘ یا جاری کشیدگی میں ’نفسیاتی حربہ‘: انڈیا بگلیہار ڈیم کے مقام پر کیا کر رہا ہے اور اس سے پاکستان کس حد تک متاثر ہو سکتا ہے؟

انڈیا اور بنگلہ دیش کی ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں کیا ان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کا عندیہ ہیں؟

کھلونا رفال طیارے پر لیموں اور مرچیں انڈیا میں زیر بحث: ’حکومت ہمیں شرمندہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی‘

الکتراز جیل: ماضی میں بدنامِ زمانہ گینگسٹرز کی آماجگاہ جسے صدر ٹرمپ نے دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے

انڈین سوشل میڈیا پر کھلونا رفال طیارے پر لٹکے لیموں مرچیں زیر بحث: ’حکومت ہمیں شرمندہ کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی‘

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ پر ’قبضے‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی

نپولین: افریقہ کے دور افتادہ جزیرے سینٹ ہیلینا پر فرانسیسی جرنیل کے آخری ایام کیسے گزرے

کراچی میں آج اور کل کس وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

’سادہ مگر طاقتور‘: صفائی کے لیے آزمودہ سرکہ کیا جراثیم اور بیکٹیریا کو بھی ختم کرتا ہے

بھارت کی 7 ریاستوں میں اُٹھتی بغاوت۔۔ اصل کہانی کیا ہے؟

’وزنجام‘: 180 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی گہرے پانی کی بندرگاہ انڈیا کے لیے اتنی خاص کیوں ہے؟

کبھی پوپ تو کبھی ’بدی کی علامت‘: ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر پر تنقید، ’آپ کو پتا ہو گا کہ سرخ لائٹ بُرے لوگوں کی نشانی ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی