الکتراز جیل: ماضی میں بدنامِ زمانہ گینگسٹرز کی آماجگاہ جسے صدر ٹرمپ نے دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے


Getty Imagesالکتراز جیل اسی نام کے جزیرے پر موجود ہے جو کبھی ایک دفاعی قلعہ ہوتا تھاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سان فرانسسکو کے گولڈن گیٹ برج کے قریب واقع بدنام زمانہ الکتراز جیل کو دوربارہ کھولنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔انھوں نے اپنی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ گولڈن گیٹ برج کے قریب ایک جزیرے پر واقع بدنام زمانہ سابق جیل کو دوبارہ کھولا جائے اور اس میں توسیع کی جائے۔اتوار کو اپنی سوشل سائٹ ٹروتھ پر ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’امریکہ ایک عرصے سے شیطانی چکر والے، پرتشدد اور عادی مجرموں سے پریشان ہے۔‘انھوں نے کہا کہ الکتراز کو دوبارہ کھولنا 'قانون کے نفاذ، نظم و نسق اور انصاف کی علامت‘ کے طور پر کام کرے گا۔ یہ جیل کبھی امریکہ کی سخت ترین جیلوں میں سے ایک کے طور پر بدنام تھا۔یہاں سخت حفاظتی انتظامات تھے، جس کی وجہ سے اسے 'دی راک' بھی کہا جاتا تھا۔ اس جیل کو سنہ 1963 میں بند کر دیا گیا جبکہ فی الحال یہ بڑے سیاحتی مقام کے طور پر لوگوں کی کشش کا باعث ہے۔سرکردہ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ یہ تجویز ’سنجیدہ نہیں‘ ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا کہ ’آج، میں محکمہ انصاف، ایف بی آئی، اور ہوم لینڈ سکیورٹی کے ساتھجیل خانوں کے بیورو کو الکتراز کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت دے رہا ہوں اور اس میں توسیع اور اس کی دوبارہ تعمیر کی ہدایت دی ہے۔‘انھوں نے مزید لکھا کہ اس جیل میں ’امریکہ کے سفاک ترین اور پرتشدد مجرموں کو رکھا جائے گا۔‘صدر ٹرمپ دراصل مافیا گینگ کے مبینہ ارکان کو ایل سلواڈور کی جیل بھیجنے کی اپنی پالیسی پرعدالتوں سے متصادم ہیں۔ مارچ میں انھوں نے وینزویلا کے مافیا گینگ کے 200 سے زیادہ مبینہ ارکان کے ایک گروپ کو ایل سلواڈوربھیجا تھا۔ انھوں نے امریکی مجرموں کو بھی غیر ملکی جیلوں میں بھیجنے کی بھی بات کی ہے۔ایران کی بدنامِ زمانہ جیل میں قید خواتین کی زندگی: پھانسی کی دھمکیوں سے شوہر کے ساتھ رات گزارنے کی اجازت تکچمچہ، موسیقی اور نقلی سر: جزیرے پر واقع امریکی جیل سے ’ناقابل فہم‘ فرار جو 62 سال بعد بھی ایک معمہ ہےڈھاکہ ایئرپورٹ کے قریب اُس خفیہ جیل کی دریافت کی کہانی جہاں حسینہ واجد کے ناقد ’لاپتہ افراد‘ کو رکھا جاتا تھاشام کی بدنامِ زمانہ جیل سے رہا ہونے والا وہ پراسرار قیدی جس سے تعلق کا دعویٰ متعدد خاندان کر رہے ہیںدر حقیقت الکتراز ایک بحری دفاعی قلعہ تھا جسے 20ویں صدی کے اوائل میں فوجی جیل کے طور پر دوبارہ تعمیر کیا گیا تھا۔ محکمہ انصاف نے اسے 1930 کی دہائی میں اپنی نگرانی میں لے لیا اور اس نے وفاقی جیل کے نظام سے مجرموں کو وہاں پہنچانا شروع کر دیا۔ اس جیل کے زیادہ مشہور قیدیوں میں بدنام زمانہ گینگسٹر ال کیپون، مکی کوہن اور جارج 'مشین گن' کیلی شامل تھے۔اس جیل نے سنہ 1962 میں بننے والی فلم 'برڈ مین آف الکتراز' کی وجہ سے بھی شہرت حاصل کی۔ یہ فلم ‎سزا یافتہ قاتل رابرٹ سٹراؤڈ پر مبنی تھی اور اس میں برٹ لنکاسٹر نے اداکاری کی تھی۔رابرٹ نے جزیرے پر موجود اس جیل میں عمر قید کی سزا کاٹتے ہوئے پرندوں میں دلچسپی لینی شروع کی آرنیتھولوجسٹ یعنی ماہرعلم طیور بن گئے۔سنہ 1996 کی فلم 'دی راک' کی بھی یہاں فلم بندی کی گئی تھی۔ اس فلم میں شان کونری اور نکولس کیج نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم ایک سابق ایس اے ایس کیپٹن اور ایف بی آئی کیمسٹ کے بارے میں ہے جنھوں نے الکتراز جزیرے سے یرغمالیوں کو بچایا تھا۔Getty Imagesاداکار برٹ لنکاسٹر 1962 میں فلم برڈ مین آف الکتراز کے ایک منظر میںفیڈرل بیورو آف جیل کی ویب سائٹ کے مطابق جیل کو اس لیے بند کر دیا گيا کیونکہ وہاں انتظامی کام جاری رکھنا بہت مہنگا تھا۔ اس کا نظم و نسق چلانا کسی بھی دوسرے وفاقی جیل کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ مہنگا تھا، جس کی بڑی وجہ اس جزیرے کا محل وقوع تھا۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ڈیوس سکول آف لاء کے پروفیسر گیبریل جیک چِن نے بی بی سی کو بتایا کہ الکتراز کو ایک فعال جیل بنانے کے لیے بہت زیادہ رقم درکار ہوگی۔جیک چِن نے کہا کہ وفاقی جیل اپنے قیدیوں کی گنجائش سے تقریباً 25 فیصد کم تعداد جیلوں میں رکھتا ہے اور موجودہ جیلوں میں 'بہت سارے بستر خالی ہیں۔ لہذا یہ واضح نہیں ہے کہ کیا کسی نئی جیل کی ضرورت بھی ہے۔'مسٹر چِن نے مزید کہا کہ الکتراز کی 'ایک سخت جیل کے طور پر شہرت' ہے اور ٹرمپ یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی انتظامیہ جرائم کے خلاف سخت رویہ اپنانے والی ہے۔سابق سپیکر نینسی پیلوسی کیلیفورنیا سے آتی ہیں اور ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ضلع الکتراز ان کے حلقے میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی یہ تجویز 'سنجیدہ نہیں' ہے۔جبکہ سان فرانسسکو کے ریاستی ڈیموکریٹک سینیٹر سکاٹ وینر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں ٹرمپ کے اس خیال کو 'گہری ذہنی پراگندگی' کہا ہے اور "قانون کی بالادستی پر حملہ' قرار دیا ہے۔ایل انفیرنیٹو: وہ بدنام زمانہ جیل جہاں خطرناک قیدیوں سے مگرمچھ، مرغیاں اور ریفریجریٹرز تک برآمد ہوئے ’باہر اللہ اکبر کی صدا سن کر جیل سے ننگے پاؤں بھاگے‘: شام کی بدنام صیدنایا جیل سے رہائی پانے والے قیدیوں کی کہانی’کچھ ماہ تو موت کے کنویں میں گزرے‘: بنگلہ دیش کی بدنام زمانہ جیل ’آئینہ گھر‘ جہاں قیدی روشنی کو بھی ترس جاتےکوڈز والے زیرِ زمین قید خانے: دمشق میں ’انسانی مذبح خانہ‘ قرار دی گئی صیدنایا جیل کی کہانیاںبرطانیہ کی خطرناک ترین جیل جہاں بند دروازے کے پیچھے ’خون، تشدد اور موت تک عملے کا انتظار کرتی ہے‘ایران کی بدنامِ زمانہ جیل میں قید خواتین کی زندگی: پھانسی کی دھمکیوں سے شوہر کے ساتھ رات گزارنے کی اجازت تک

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈیا اور بنگلہ دیش کی ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں کیا ان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کا عندیہ ہیں؟

کھلونا رفال طیارے پر لیموں اور مرچیں انڈیا میں زیر بحث: ’حکومت ہمیں شرمندہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی‘

الکتراز جیل: ماضی میں بدنامِ زمانہ گینگسٹرز کی آماجگاہ جسے صدر ٹرمپ نے دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے

انڈین سوشل میڈیا پر کھلونا رفال طیارے پر لٹکے لیموں مرچیں زیر بحث: ’حکومت ہمیں شرمندہ کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی‘

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ پر ’قبضے‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی

نپولین: افریقہ کے دور افتادہ جزیرے سینٹ ہیلینا پر فرانسیسی جرنیل کے آخری ایام کیسے گزرے

کراچی میں آج اور کل کس وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

’سادہ مگر طاقتور‘: صفائی کے لیے آزمودہ سرکہ کیا جراثیم اور بیکٹیریا کو بھی ختم کرتا ہے

بھارت کی 7 ریاستوں میں اُٹھتی بغاوت۔۔ اصل کہانی کیا ہے؟

’وزنجام‘: 180 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی گہرے پانی کی بندرگاہ انڈیا کے لیے اتنی خاص کیوں ہے؟

کبھی پوپ تو کبھی ’بدی کی علامت‘: ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر پر تنقید، ’آپ کو پتا ہو گا کہ سرخ لائٹ بُرے لوگوں کی نشانی ہے‘

سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔۔ جانیں فی تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

صرف 10 منٹ میں گنے کا رس گھر پر کیسے بنائیں؟ جانیں 7 زبردست فائدوں والا بازار جیسا لذیذ جوس بنانے کا آسان طریقہ

غزہ میں اسرائیلی کارروائی کا دائرہ بڑھانے کے لیے ہزاروں ریزرو فوجی طلب

کبھی پوپ تو کبھی ’بدی کی علامت‘: ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر پر تنقید کیوں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی