کبھی پوپ تو کبھی ’بدی کی علامت‘: ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر پر تنقید کیوں؟


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور میں سوشل میڈیا پر وائٹ ہاؤس کا آفیشل اکاؤنٹ اپنے ’غیر روایتی انداز‘ کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے اور یہاں مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ٹرمپ کی دو تصاویر تنقید کا باعث بن رہی ہیں۔چار مئی کو ’سٹار وارز ڈے‘ کی مناسبت سے وائٹ ہاؤس نے ’انتہائی بائیں بازو کے احمقوں‘ پر وار کیا اور ٹرمپ کی ایک ایسی تصویر پیش کی جس میں وہ ’برائی کے خلاف مسیحا‘ بنے ہوئے ہیں مگر صارفین نے اس تصویر میں موجود ایک غلطی کی نشاندہی کی ہے۔اسی طرح جمعہ کو ٹرمپ کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انھیں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا یعنی پوپ کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر پر بعض کیتھولکس نے کڑی تنقید کی ہے۔’سُرخ ہتھیار برائی کی علامت‘فلم سیریز ’سٹار وارز‘ میں دو طرح کے کردار نمایاں ہوتے ہیں، ایک اچھائی کا ساتھ دینے والے اور دوسرے برائی کا۔ مگر ٹرمپ کس طرف ہیں، وائٹ ہاؤس کی شیئر کردہ تصویر نے یہی سوال اٹھایا ہے۔بظاہر اے آئی سے بنی اس تصویر میں ٹرمپ نے فلم سیریز سٹار وارز کا مشہور ہتھیار ’لائٹ سیبر‘ اپنے بھاری بھرکم بازوؤں میں تھام رکھا ہے اور ان کے پس منظر میں دو عقاب ہیں۔وائٹ ہاؤس نے اس پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ’انتہائی بازوں کے احمق ہماری کائنات میں قاتلوں، ڈرگ لارڈز اور خطرناک قیدیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں۔‘ تاہم بعض لوگوں نے اس تصویر میں غلطیوں کی نشاندہی کی۔ جیسے ٹرمپ کے لائٹ سیبر کا رنگ سرخ ہے جسے اس فلم سیریز میں اکثر برائی کا ساتھ دینے والوں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ایلکس بیکر نامی صارف نے اسی اعتبار سے کہا کہ ’آپ کو پتا ہو گا کہ سرخ لائٹ برے لوگوں کی نشانی ہے۔‘ مگر پیٹرک نیلس نے ٹرمپ کے دفاع میں کہا کہ ’سرخ رنگ ہمارے پرچم کے تین رنگوں میں سے ایک ہے۔ وہ (ٹرمپ) رپبلکن پارٹی کے رہنما ہیں اور اس کا علامتی رنگ سرخ ہے۔‘پوپ کے حلیے میں ٹرمپ کی تصویر پر کیتھولک برادری نالاںجمعہ کو ٹرمپ نے بشپ کے روایتی حلیے میں تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے سفید لباس اور مخصوص ٹوپی پہن رکھی تھی۔ اس تصویر میں انھوں نے اپنے گلے میں بڑا کراس پہنا ہوا ہے اور آسمان کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ جبکہ ان کے چہرے کے تاثرات سنجیدہ ہیں۔اسے وائٹ ہاؤس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ایک ایسے وقت میں شیئر کیا گیا جب مسیحی برادری پوپ فرانسس کی وفات پر سوگوار ہے اور ان کے جانشین کے انتخاب کی تیاریاں جاری ہیں۔امریکی ریاست نیو یارک کی کیتھولک کانفرنس نے ٹرمپ پر کیتھولک عقیدے کا تمسخر اڑانے کا الزام لگایا۔ ٹرمپ، جو کہ خود بھی ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات کا حصہ بنے تھے، نے طنزیہ طور پر کہا تھا کہ ’میں اگلا پوپ بننا چاہوں گا۔‘غزہ میں رقص کرتے ٹرمپ، بکنی میں ملبوس مرد اور بلند عمارتیں: امریکی صدر کی جانب سے پوسٹ کردہ ویڈیو پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟پوتن کی تعریفوں کے بعد ’ٹرمپ کا یوٹرن، لہجے کی تبدیلی اور روس کو پہلی سنجیدہ دھمکی‘: ’مجھے بہت زیادہ غصہ آیا‘جب اسامہ بن لادن کو بندوق نہیں مگر بلڈوزر چلانا آتا تھا: ’اسامہ کا بیٹا ہونا بہت مشکل ہے، لوگ آج بھی ہم سے رابطہ کرنے سے ڈرتے ہیں‘ٹرمپ کا ’حیران کُن یوٹرن‘: آئی فونز کو 125 فیصد اضافی ٹیرف سے مستثنیٰ کرنا تجارتی جنگ میں امریکہ کی پسپائی ہے؟نیو یارک کی کیتھولک کانفرنس، جو ریاست میں بشپس کی نمائندگی کرتی ہے، نے ایکس پر تصویر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’اس تصویر میں کچھ بھی چالاک یا مزاحیہ نہیں ہے۔‘وہ کہتے ہیں کہ ’ہم نے ابھی ابھی اپنے محبوب پوپ فرانسس کو قبر میں اُتارا ہے اور سینٹ پیٹر میں کارڈینلز ان کے جانشین کا انتخاب کرنے جا رہے ہیں۔ ہمارا مذاق نہ اڑایا جائے۔‘بائیں بازو کے خیالات رکھنے والے اٹلی کے سابق وزیر اعطم مٹیو رینزی نے بھی ٹرمپ پر تنقید کی۔ انھوں نے لکھا کہ ’اس تصویر نے عقیدت مندوں کے جذبات مجروح کیے، اداروں کی توہین کی اور یہ ظاہر کیا کہ دائیں بازو کی دنیا کے رہنما جوکر جیسی حرکتیں کرنا پسند کرتے ہیں۔‘مگر وائٹ ہاؤس نے یہ خیال مسترد کیا ہے کہ رپبلکن صدر نے پوپ اور ویٹیکن سٹی کا مذاق اڑایا۔ وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری نے کہا کہ ’صدر ٹرمپ پوپ فرانسس کے احترام میں اٹلی گئے اور ان کی آخری رسومات کا حصہ بنے۔ وہ کیتھولکس اور مذہبی آزادی کے علمبردار ہیں۔‘اتوار کو بھی ٹرمپ پر تنقید کا سلسلہ جاری رہا۔ نیو یارک آرچ بشپ ٹموتھی ڈولن کا کہنا ہے کہ انھیں یہ تصویر بالکل پسند نہیں آئی۔ وہ برسوں سے ٹرمپ کے دوست رہے ہیں مگر انھوں نے اطالوی زبان میں اس تصویر کو ’شرمناک‘ قرار دیا۔تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وائٹ ہاؤس کو یہ تصویر ہٹا کر اس پر معافی مانگنی چاہیے تو انھوں نے اطالوی زبان میں کہا ’کسی کو کیا پتا‘ اور مزید بات کرنے سے گریز کیا۔ویٹیکن سٹی کے ترجمان مٹیو برونی نے سنیچر کو صحافیوں کے ساتھ ایک بریفنگ کے موقع پر ٹرمپ کی پوسٹ سے متعلق سوال کا جواب دینے سے معذرت کی۔ یاد رہے کہ بدھ کو پوپ فرانسس کے جانشین کے انتخاب کے لیے ایک اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔سوشل میڈیا پر صارف ایمیلی نے ٹرمپ کی تصویر پر تبصرہ کیا کہ ’ہم سنجیدہ ملک نہیں۔ یہ بالکل مزاحیہ نہیں۔‘ جبکہ ہیری نے کہا ’ٹرمپ مہنگائی میں کمی لانے کی بجائے‘ ایسا کر رہے ہیں۔ دریں اثنا ٹرمپ وہ پہلے امریکی صدر نہیں جن پر کیتھولک عقیدے کی توہین کا الزام لگا ہو۔ سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک سال قبل فلوریڈا میں اسقاط حمل کی حمایت سے متعلق ایک ریلی کے دوران کراس کا اشارہ کیا تھا جس پر انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔غزہ میں رقص کرتے ٹرمپ، بکنی میں ملبوس مرد اور بلند عمارتیں: امریکی صدر کی جانب سے پوسٹ کردہ ویڈیو پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟پاکستان میں آئی فون 10 لاکھ روپے کا؟ ٹیرف کے نفاذ کے بعد امریکی مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہپوتن کی تعریفوں کے بعد ’ٹرمپ کا یوٹرن، لہجے کی تبدیلی اور روس کو پہلی سنجیدہ دھمکی‘: ’مجھے بہت زیادہ غصہ آیا‘پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کا سلسلہ جاری: جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے اس کا مطلب کیا ہے؟جب اسامہ بن لادن کو بندوق نہیں مگر بلڈوزر چلانا آتا تھا: ’اسامہ کا بیٹا ہونا بہت مشکل ہے، لوگ آج بھی ہم سے رابطہ کرنے سے ڈرتے ہیں‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں آج اور کل کس وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

’سادہ مگر طاقتور‘: صفائی کے لیے آزمودہ سرکہ کیا جراثیم اور بیکٹیریا کو بھی ختم کرتا ہے

’وزنجام‘: 180 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی گہرے پانی کی بندرگاہ انڈیا کے لیے اتنی خاص کیوں ہے؟

کبھی پوپ تو کبھی ’بدی کی علامت‘: ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر پر تنقید، ’آپ کو پتا ہو گا کہ سرخ لائٹ بُرے لوگوں کی نشانی ہے‘

غزہ میں اسرائیلی کارروائی کا دائرہ بڑھانے کے لیے ہزاروں ریزرو فوجی طلب

کبھی پوپ تو کبھی ’بدی کی علامت‘: ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر پر تنقید کیوں؟

قومی اتحاد کے اظہار کو عمران خان کی رہائی سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کم فہمی ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف

مودی کی کھوپڑی خراب ہوگئی ہے۔۔ مولانا طارق مسعود نے بھارت کو کیا دو ٹوک پیغام دے ڈالا؟

کارل ڈونٹز: جرمن فوج کے وہ ایڈمرل جنھیں ہٹلر نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنا جانشین منتخب کیا تھا

پاکستان کا انڈیا کے ’جارحانہ اقدامات‘ پر اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

انڈیا کی درسی کتب سے مغل بادشاہوں کے ابواب حذف: ’تاریخ کا مطالعہ صرف حملہ آوروں کی فتوحات تک محدود نہیں رہ سکتا‘

صدارتی محل کا دروازہ توڑنے والا ٹینک اور اجتماعی قبرستان: جب امریکہ کو ویتنام میں شکست تسلیم کر کے اپنی فوجیں نکالنی پڑیں

پہلگام حملے کے بعد انڈیا سے واپس پاکستان آنے والے منسا اور عبداللہ اب کس حال میں ہیں

پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی: ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان حالات کیسے بہتر ہوئے؟

مقبولیت میں کمی کے بعد حیرت انگیز واپسی، انتھونی البانیز جو آسٹریلیا میں دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی