ارشد شریف کی شہادت:ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے، آر ایس ایف کااقدامات کا مطالبہ


صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے پاکستانی صحافی اور ٹی وی اینکر ارشد شریف کے قاتلوں کے خلاف ہر ممکن اقدات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ قتل سے متعلق ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے۔آر ایس ایف اپنے بیان میں ارشد شریف کے قتل کے بعد سے حکومت پاکستان اور اس کے کمیشن آف انکوائری کو آزادانہ تحقیقات کے فقدان پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔آر ایس ایف نے پاکستانی حکام پر زور دیا ہے کہ قاتلوں کا سراغ لگانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔آر ایس ایف کے ایشیا پیسیفک ڈیسک کے سربراہ ڈینیئل باسٹرڈ نے کہا کہ اس کیس نے پاکستان میں تفتیش کاروں اور سویلین اداروں کی ساکھ کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ ارشد شریف کے قتل کے 3 ماہ بعد بعد یہ معاملہ حل طلب اور پیچیدہ ہے کہ ان کی موت کن حالات میں اور کیوں ہوئی۔آر ایس ایف نے کہا کہ اس نے ارشد شریف کے قریبی لوگوں کے سرکاری دستاویزات اور اکاؤنٹس کی مدد سے ان کے قتل سے پہلے 3 ماہ کے دوران ان کی نقل و حرکت کا پتا لگایا۔ اپنی تحقیق کی بنیاد پر آر ایس ایف نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو سفارشات کا ایک مجموعہ پیش کیا۔یہ بھی پڑھیں:آر ایس ایف نے سفارش کی کہ تفتیش کار ارشد شریف کے قتل کے ممکنہ محرکات پر توجہ مرکوز کریں جنہیں نظر انداز کیا گیا ہے۔ ادارے نے ارشد شریف کی میزبانی میں نشر ہونے والے ٹی وی شوز اور خاص طور پر 31 مئی کو اے آر وائی نیوز کی جانب سے نشر ہونے والے شو کا تجزیہ کرنے کی تجویز دی جس کے بعد انہیں پہلی بار جان سے مارنے کی دھمکی ملی۔آر ایس ایف نے تجویز دی کہ ان تحقیقات کا بھی جائزہ لیا جائے جوارشد شریف پاکستان چھوڑنے سے پہلے کر رہے تھے۔ ادارے نے تجویز دی کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات اور کینیا کی حکومتیں ، تفتیش کاروں کو مکمل آزادی کی یقین دہانی کے لیے تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کریں ۔ادارے کی جانب سے جاری بیان میں اس تمام معاملے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کردار اور خاس طور پر ان کے اس بیان کے تناظر میں ان کا انٹرویو لینے کی تجویز دی گئی جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے ارشد شریف کو پاکستان چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔آر ایس ایف نے تجویز دی کہ اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال سے بھی اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے انٹرویو کیا جائے جس سے کیس میں مدد مل سکتی ہے اور تفتیش کاروں کی معاونت کے لیے اقوام متحدہ سے بھی مدد لی جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کارل ڈونٹز: جرمن فوج کے وہ ایڈمرل جنھیں ہٹلر نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنا جانشین منتخب کیا تھا

پاکستان کا انڈیا کے ’جارحانہ اقدامات‘ پر اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

انڈیا کی درسی کتب سے مغل بادشاہوں کے ابواب حذف: ’تاریخ کا مطالعہ صرف حملہ آوروں کی فتوحات تک محدود نہیں رہ سکتا‘

صدارتی محل کا دروازہ توڑنے والا ٹینک اور اجتماعی قبرستان: جب امریکہ کو ویتنام میں شکست تسلیم کر کے اپنی فوجیں نکالنی پڑیں

پہلگام حملے کے بعد انڈیا سے واپس پاکستان آنے والے منسا اور عبداللہ اب کس حال میں ہیں

پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی: ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان حالات کیسے بہتر ہوئے؟

مقبولیت میں کمی کے بعد حیرت انگیز واپسی، انتھونی البانیز جو آسٹریلیا میں دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے

اسرائیل کے ’دہرے کھیل‘ کے الزام پر قطر کا ردعمل: ’کیا 138 یرغمالی غزہ میں نام نہاد فوجی آپریشن سے بازیاب ہوئے؟‘

اداکار اعجاز خان کا شو ’ہاؤس اریسٹ‘ فحش مواد کے الزام پر ہٹا دیا گیا، خواتین کمیشن کی جانب سے طلبی

اسرائیل کے ریزرو فوجیوں کا غزہ جنگ بندی کے لیے نتن یاہو پر دباؤ: ’ہر لمحے کی تاخیر باعثِ شرم ہے‘

انڈیا اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر جنگ کا خطرہ کتنا حقیقی ہے؟

پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات میں ترکی شامل ہوا تو پاکستان خیرمقدم کرے گا: شہباز شریف

کھانے کے بعد گرما گرم چائے اور کافی پینے کی طلب لیکن معدہ بھی پریشان، ایسے میں کریں تو کیا

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مدارس بند، سیاحوں کی آمد پر پابندی: ’مدارس انڈیا کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی