ایم کیو ایم پاکستان کا سڑکوں پہ آ کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ


حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان نے سڑکوں پہ آکر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سید مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر سمیت دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں ںے کہا کہ ہم ایوانوں، عدالتوں اور سیاسی میدانوں میں اپنی آواز بلند کرچکے، اب واحد راستہ یہی ہے عوام کو ساتھ لے کر سڑکوں پہ آکر اس کو آخری مراحل میں داخل کیا جائے۔سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کو کسی اور کے حوالے کرنے کی سازش کی گئی لیکن ہم نے انتخابات کا بائیکاٹ کرکے اس سازش کو ناکام بنایا۔ انہوں ںے کہا کہ آج آپ کو ایک مضبوط ایم کیو ایم نظر آرہی ہو گی، ہماری آواز سے جاگیرداری نظام کو خطرہ ہے۔کنوینر ایم کیو ایم نے کہا ہر آنے والی مردم شماری میں آبادی کو کم سے کم دکھانے کی کوشش ہوتی ہے، گزشتہ مردم شماری بھی 7 سال بعد جاری ہوئی، 50 سال سے سندھ کے شہری علاقوں کو حقوق سے محروم رکھنے کی سازش ہو رہی ہے، 1972 میں ہونے والی مردم شماری میں دھاندلی ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کئی بار مردم شماری غلط ثابت ہوئی مگر کبھی درست نہیں کیا گیا، حلقہ بندیوں اور ووٹرز لسٹ پر 50 سالوں سے دھاندلی ہو رہی ہے، اس دفعہ جس طرح کی حلقہ بندیاں کراچی، حیددآباد، میر پور اور نواب شاہ میں ہوئی ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے واضح طور پر کہا کہ ہم ن لیگ کےاتحادی ہیں،ان کے اتحادی پیپلز پارٹی اور دوسرے ہیں، ہم حکومت بنانے کےعمل میں شامل نہ ہوئے تو حکومت کیا جمہوریت بھی نہیں بچے گی، پاکستان کا موجودہ نظام اورطریقہ کار اپنی ناکامی کا اعلان کررہا ہے، جاگیردارانہ نظام کو ختم ہونا چاہئے، ملک میں سب سے زیادہ عزت اس کی ہو جو ٹیکس دیتا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایک سوا ل کے جواب میں کہا کہ ایم کیوایم نے کبھی نہیں کہا کہ پی ٹی آئی کو مہنگائی کی وجہ سے چھوڑا، ہم نے پی ٹی آئی کو اس کی غیرسنجیدگی پر چھوڑا تھا۔سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی 3 کروڑ کی آبادی کو ڈیرھ کروڑ گنا گیا اور پھر اس میں بھی حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں، صوبائی حکومت اپنے سرکاری افسران کو پریزائیڈنگ افسر بنا رہی ہے، کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے تنائج اب تک مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ایم کیوایم کا کراچی اور حیدرآباد کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہانہوں نے کہا آج کراچی میں امن ہے تو ہماری وجہ سے ہے، آج کراچی میں جو ہو رہا ہے اس کو روکنے والا کوئی نہیں ہے، ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی اسے بچار ہے ہیں، ہم پاکستان زندہ باد کے نعرے پر کھڑے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہماری نہیں ہوسکتی ہیں؟سید مصطفی ٰکمال نے استفسار کیا کہ کس کی خدمت کی جارہی ہے؟ ہم ملک بنانے اور بچانے والے لوگ ہیں، پاکستان میں آبادی اگر کم ہوئی ہے تو صرف کراچی اور حیدرآباد میں کم ہوئی ہے، اگر حلقہ بندیاں غلط کی ہیں تو وہ بھی کراچی اور حیدرآباد میں کی گئی ہیں، حیدرآباد کے باہر کے علاقے بھی شہر کی یوسیز میں شامل کرلئے گئے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے استفسار کیا کہ کونسی آفت آگئی؟ یہ یوسی والے کون سے ملک کے معاملات میں دخل اندازی کرتے؟ آج جو حکومت چل رہی ہے وہ بھی ایم کیو ایم کے ووٹ پر چل رہی ہے۔سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ الیکشن بائیکاٹ میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ہم نے غلط فیصلہ کیا جب کہ سندھ کے شہری علاقوں نے ہمارے فیصلے پر لبیک کہا ہے۔جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی سے میئر شپ کیلئے معاونت کی درخواستپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے بھی یہی کہا کہ غلط ہوئی ہیں، الیکشن کمیشن صاف و شفاف الیکشن کرانے کا پابند ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ سپریم کورٹ صورتحال کا از خود نوٹس لے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کارل ڈونٹز: جرمن فوج کے وہ ایڈمرل جنھیں ہٹلر نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنا جانشین منتخب کیا تھا

پاکستان کا انڈیا کے ’جارحانہ اقدامات‘ پر اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

انڈیا کی درسی کتب سے مغل بادشاہوں کے ابواب حذف: ’تاریخ کا مطالعہ صرف حملہ آوروں کی فتوحات تک محدود نہیں رہ سکتا‘

صدارتی محل کا دروازہ توڑنے والا ٹینک اور اجتماعی قبرستان: جب امریکہ کو ویتنام میں شکست تسلیم کر کے اپنی فوجیں نکالنی پڑیں

پہلگام حملے کے بعد انڈیا سے واپس پاکستان آنے والے منسا اور عبداللہ اب کس حال میں ہیں

پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی: ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان حالات کیسے بہتر ہوئے؟

مقبولیت میں کمی کے بعد حیرت انگیز واپسی، انتھونی البانیز جو آسٹریلیا میں دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے

اسرائیل کے ’دہرے کھیل‘ کے الزام پر قطر کا ردعمل: ’کیا 138 یرغمالی غزہ میں نام نہاد فوجی آپریشن سے بازیاب ہوئے؟‘

اداکار اعجاز خان کا شو ’ہاؤس اریسٹ‘ فحش مواد کے الزام پر ہٹا دیا گیا، خواتین کمیشن کی جانب سے طلبی

اسرائیل کے ریزرو فوجیوں کا غزہ جنگ بندی کے لیے نتن یاہو پر دباؤ: ’ہر لمحے کی تاخیر باعثِ شرم ہے‘

انڈیا اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر جنگ کا خطرہ کتنا حقیقی ہے؟

پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات میں ترکی شامل ہوا تو پاکستان خیرمقدم کرے گا: شہباز شریف

کھانے کے بعد گرما گرم چائے اور کافی پینے کی طلب لیکن معدہ بھی پریشان، ایسے میں کریں تو کیا

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مدارس بند، سیاحوں کی آمد پر پابندی: ’مدارس انڈیا کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی