
بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان نے بالوں کو لمبا کرنے کا نسخہ بتا دیا۔4 سال کے طویل عرصے کے بعد ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ کے سات بڑی اسکرین پر واپسی کرنے والے شاہ رخ خان کی فلم میں اپنائی گئی نئی لک کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔انہوں نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے کئی سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔اس دوران ایک مداح نے شاہ رخ خان سے بال لمبے کرنے کے لیے مشورہ مانگا۔Mummy ji se sar par tel ki maalish karwao… — Shah Rukh Khan (@iamsrk) جس پر انہوں نے مشورہ دیا کہ ممی جی سے سر پر تیل کی مالش کرواو۔