
"اس نے ثابت کیا کہ اُس کے والدین نے اسے بہترین تربیت دی ہے"
"یہ امن کا سفیر ہے"
"یہ پنجاب پولیس کا فخر ہے!"
یہ کہنا ہے انٹرنیٹ صارفین کا جو پنجاب پولیس کے شاہد نامی افسر کے گن گانے لگے۔
عام طور پر پنجاب پولیس کا نام آتے ہی ذہن میں سخت رویہ، دبنگ انداز اور خوف کا تصور آتا ہے، لیکن حال ہی میں ایک پولیس اہلکار نے ثابت کر دیا کہ اس محکمے میں احساس، محبت اور احترام بھی اپنی مثال آپ ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پولیس افسر نے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا اس قدر خوبصورت انداز میں استقبال کیا کہ ہر دیکھنے والا داد دیے بغیر نہ رہ سکا۔
یہ مناظر ننکانہ صاحب اور کرتارپور کے دورے پر آئے یاتریوں کے استقبال کے دوران دیکھنے کو ملے، جب ایک اہلکار شاہد نے معروف صوفی شاعر میاں محمد بخش کا کلام انتہائی محبت بھرے انداز میں سنایا۔ یہ صرف ایک کلام نہ تھا، بلکہ سرحد کے دونوں جانب بکھری پنجابی ثقافت، امن اور بھائی چارے کا عکاس تھا۔
View this post on Instagram A post shared by BAYAANIA (@bayaania)
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر محبت کی ایک لہر دوڑ گئی۔ لوگ نہ صرف اس افسر کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ پنجاب پولیس کی تصویر بھی ایک نئے زاویے سے دیکھنے لگے ہیں۔
کسی نے لکھا: "یہ افسر واقعی پنجاب پولیس کا قابل فخر اثاثہ ہے، اس کی وجہ سے پورے محکمے کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔"