آپ نے ہمیں مرنے کیلئے رکھا ہوا ہے؟ نور عالم خان قومی اسمبلی میں برہم


اسلام آباد: رکن اسمبلی نورعالم خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پشاور میں اتنا بڑا سانحہ ہو گیا اور یہ لوگ باتوں میں مصروف ہیں، آپ نے ہمیں مرنے کے لیے رکھا ہوا ہے؟قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوانے دی ہیں، ہمیں بتائیں، ہمارے ساتھ کیا کرنا ہے؟رکن قومی اسمبلی نورعالم خان نے کہا کہ پختون پاکستان سے محبت کرتے ہیں، شکوہ یہ ہے کہ پختون آپ کی پالیسیوں سے مرتے ہیں، چاہتے ہیں وزیراعظم ایوان میں آکر پالیسی بیان دیں۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کے دوران استفسار کیا کہ افغانوں کا مسئلہ آپ نے حل کرنا ہے؟ انہیں کس نے کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے؟نور عالم خان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ڈالر 275 پر پہنچا دیا ہے جب کہ غریب دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کو سب سے کم تنخواہ دی جاتی ہے، اگرپولیس اہلکار شہید ہو جائے تو اہل خانہ کو صرف 10 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کی تقریر کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والا دھماکہ انتہائی المناک اور افسوسناک ہے، ہرپاکستانی پشاورپولیس لائنزمسجد میں ہونے والے دھماکے پررنجیدہ ہے۔ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پشاوراورلاہورکی کوئی تقسیم نہیں ہے، ہرمحب وطن کا سوال ہے کہ کیسے آگے بڑھیں؟ لاہورمیں بھی کئی دھماکے ہوئے ہیں،اعلیٰ پولیس افسران شہید ہوئے ہیں، پنجاب میں حملے کرنے والوں کا تعلق پنجاب سے نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ان خود کش حملہ آوروں کو گمراہ کر کے پنجاب میں حملوں کیلئے بھیجا گیا، پنجاب سے کبھی یہ آواز نہیں اٹھی کہ آپ ہمیں کس بات کی سزا دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دنوں بنوں میں تھانے کے لوگوں کو یرغمال بنایا گیا، بنوں میں دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا لیکن ان کے مطالبات کو نہیں مانا گیا، روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہورہے ہیں، خیبر پختونخوا کی پولیس آئے دن شہادتیں دے رہی ہے، پارلیمنٹ میں وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی بریفنگ دینے آئیں گے، عسکری قیادت بھی پارلیمان سے رہنمائی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا پھر سے سر اٹھانا پچھلے چار سال کی پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، سانحہ اے پی ایس پر نوازشریف نے عمران خان کو فون کیا اور کہا ہم آپ کے ساتھ ہیں، نوازشریف نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، عمران خان تو صرف 126 دن گالیاں دیتے رہے اور کچھ نہیں کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سزائے موت پانے والے مجرموں کو بھی چھوڑا، ہم نے ہر قیمت پر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے، کالعدم تنظیم کے لوگوں کو معاف کرنے کی پالیسی غلط ثابت ہوئی، پشاور دھماکے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے، پشاور دھماکے میں اب تک 100 شہادتیں ہو چکی ہیں، شہید ہونے والوں میں 97 پولیس افسران و اہلکارشامل ہیں، تین سویلین ہیں، ریسکیو آپریشن مکمل ہو چکا ہے، ملبہ ہٹا دیا گیا ہے۔ن لیگ کے مرکزی رہنما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ایک ہی خودکش حملہ آور تھا، ہم ہر قیمت پر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے، ہم اسی پالیسی کے تحت آگے بڑھیں گے جو سانحہ اے پی ایس کے موقع پر بنائی گئی تھی، ضرب عضب اور رد الفساد سے دہشت گردی کو ہم نے کافی حد تک ختم کیا۔انہوں نے کہا کہ آج پھر اسی جذبے کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے گزشتہ روز اجلاس میں سوال کیا تھا کہ ریڈزون میں یہ واقعہ کیسا ممکن ہوا ؟پشاور سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیفوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کے سوال پر بتایا کہ پولیس لائن میں کچھ خاندان رہتے ہیں، امکان ہے کہ کسی سویلین رہائشی خاندان نے سہولت کاری کی ہو۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

یُدھ نہیں شانتی مودی جی! اجمل جامی کا کالم

قومی سلامتی کے نئے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کون ہیں؟

پہلگام حملہ، ٹکراؤ کی پالیسی اور جنرل عاصم منیر کا امتحان

پاکستان میں حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

انڈیا کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرے: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

پہلگام واقعہ: شہباز شریف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ، وزیراعظم نے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی بین الاقوامی ثالثی کی اپیل

پاکستان پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی اور انڈین قیادت سے رابطہ: اسلام آباد پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے، مارکو روبیو

انڈیا نے فوجی آپشن چنا تو یہ اس کی چوائس ہو گی، معاملہ آگے کدھر جاتا ہے تو پھر یہ ہماری چوائس ہو گی: ترجمان پاکستانی فوج

اسٹرکچرل ریفارمز میں کامیاب ہوگئے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

لنڈی کوتل میں خواتین کی پہلی کُھلی کچہری، ’بات کرنے کا موقع ملنا ہی حیرت انگیز ہے‘

پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے: نائب وزیراعظم

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی