رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کی ضمانت منظور


رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی مشروط ضمانت منظور ہو گئی۔سیشن عدالت کے جج فیضان گیلانی نے کہا کہ اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ فواد چودھری یہ گفتگو دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔ عدالت نے رہنما تحریک انصاف کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت میں فو اد چودھری کیس کی سماعت ہوئی ، جس میں  وکیل بابر اعوان نے فواد چودھری کے خلاف درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی، بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری پر ریاست کے خلاف نفرت پھیلانے کی دفعہ شامل کی گئی، الیکشن کمیشن ریاست یا حکومت نہیں بلکہ محض ایک اتھارٹی ہے، دفعہ تو قتل کی بھی لگائی جا سکتی ہے لیکن کیس میں لگائی گئی دفعات بنتی ہی نہیں، فواد چودھری کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔بغاوت کی دفعات پر آئینی عدالتوں کے بہت کم فیصلے موجود ہیں، بغاوت کے مقدمات کا موسم آیا تو ہائیکورٹ کے ایسے دو فیصلے آئے ہیں، قوم اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ 2 لفظ بولنے پر کسی پر یہ دفعات لگا دی جائیں۔عدالت میں جج نے ریمارکس دئیے کہ فواد چودھری کی آدھی گفتگو تو تنقید کی حد تک ہے، عوام اُنکو اُنکے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے اسکا کیا مطلب ہے؟ بابر اعوان نے جواب دیا کہ یہ ایک محاورہ ہے کہ گھر تک چھوڑ کر آئیں گے، جج نے استفسار کیا کہ فواد چودھری سینئر وکیل ہیں ان سے لاعلمی کی توقع تو نہیں کی جا سکتی۔بابر اعوان نے کہا کہ فواد چودھری کی گفتگو پر کوئی کیس نہیں بنتا ہے، جج نے سوال کیا کہ آپکو معلوم ہے کہ پاکستان میں شرح خواندگی کیا ہے، بابر اعوان نے کہا کہ فواد چودھری کی گفتگو غیر ضروری تھی لیکن مقدمہ نہیں بنتا، جج نے پھر سوال کیا کہ آپ کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ کسی لیڈر کی ایسی گفتگو پر ردعمل نہیں آئے گا؟ اس سے پہلے ایک خاتون جج سے متعلق جو الفاظ کہے گئے وہ بھی سامنے ہے،  کیا اس کیس میں بھی بعد میں معافی مانگیں گے؟ ایسی کوئی بات کیا ہی نہ کریں جس پر بعد میں معافی مانگنی پڑے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

چین کا پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کا اعلان

چین پاکستان کے اپنی خودمختاری اور سکیورٹی کے لیے اقدامات کی حمایت کرتا ہے: وزیر خارجہ

پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں: چین

کیا چین اور امریکہ کے درمیان ’محصولات کی تجارتی جنگ‘ سے پاکستان میں سولر پینل سستے ہوں گے؟

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، لبنانی صدر کی امریکہ اور فرانس سے مدد کی اپیل

افغانستان سے آئے 54 شدت پسند ہلاک: ’یہ گروہ پاکستان میں ہائی پروفائل دہشتگردی کرنا چاہتا تھا‘، آئی ایس پی آر

افغانستان سے دراندازی کرنے والے 54 شدت پسند مارے گئے: آئی ایس پی آر

راولپنڈی سے لاہور تک بلٹ ٹرین منصوبے کے حوالے سے اہم پیشرفت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی معیشت کے لیے مددگار نہیں: محمد اورنگزیب

پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 54 دہشتگرد ہلاک

ایل او سی پر فائرنگ سے دونوں اطراف کے شہری خوفزدہ: ’کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے اسی لیے ہم بنکر بنا رہے ہیں‘

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر انتہا پسند بھارتیوں کا حملہ، عمارت کے شیشے توڑ دیے

بھارت نے حملہ کیا تو بھر پور فوجی کارروائی کی جائے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف

بھارت نے حملہ کیا تو بھر پور فوجی کارروائی کی جائے گی، وزیر دفاع کا خواجہ آصف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی