
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ اب مردم شماری بھی ڈیجیٹل ہو گئی ہے، عوام پورٹل پہ جا کر اپنا اور اپنے اہل خانہ کا اندراج کریں۔انہوں نے یہ بات ڈیجیٹل مردم شماری کے سلسلے میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ خود شماری پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں چیئرمین نادرا، چیف کمشنر مردم شماری اور ممبر آئی ٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ملک میں ساتویں مردم و خانہ شماری یکم مارچ 2023 سے شروع ہو گی جس کے لیے خود شماری پورٹل کا افتتاح کیا گیا ہے۔سید امین الحق نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈیجیٹل مردم شماری کی راہ ہموار کرنے پر وزیراعظم کے شکرگزار ہیں، اس حوالے سے احسن اقبال اور اسد عمر کا بھی اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں تمام وزارتوں اور کابینہ کو ڈیجیٹل کردیا گیا ہے، اب مردم شماری بھی ڈیجیٹل ہو گئی ہے، اگر آپ نے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو شمار نہیں کروایا تو یہ آپ کا قصور ہوگا۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا سہرا ایم کیو ایم پاکستان کے سر ہے، خود شماری نہ کروانے پر وسائل کی تقسیم میں آپ شامل ہی نہیں ہوسکیں گے۔سندھ میں حلقہ بندیاں: عدالت کا مردم شماری کے حتمی نتائج جاری نہ کرنے پر برہمی کا اظہارانہوں نے کہا کہ ایک ماہ تک ڈیجیٹل مردم شماری اور اس کے بعد چار ماہ حلقہ بندیوں کیلئے درکار ہوں گے، درست مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے بغیر کسی قسم کے انتخابات بے معنی ہوں گے۔سید امین الحق نے واضح کیا کہ بعد ازاں مردم شماری کی ٹیمیں گھر گھر جاکر تصدیق اورڈیجیٹلی تفصیلات کا اندارج کریں گی۔منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف شماریات نعیم الظفر نے کہا کہ مردم شماری پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے، مردم و خانہ شماری کو متنازع نہیں بننے دیں گے۔ملک میں ہر پانچ سال بعد مردم شماری کرانے کا فیصلہنعیم الظفر نے کہا کہ ا ادارہ شماریات نے اپنا تمام ڈیٹا جدید ترین بنا دیا ہے، یکم مارچ سے مردم و خانہ شماری شروع کریں گے، مردم و خانہ شماری میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔