
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے پشاور کی جانب سے 157 رنز کا ہدف 15 ویں اوور کی پانچویں بال پر پورا کر لیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اوپنر عبدالرحمان گرباز نے 31 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے، وین ڈیر دسان نے 42 کی اننگز کھیلی۔شاداب خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ان کی جگہ آنے والے آصف علی نے 13 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اعظم خان 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے ارشد اقبال، جیمز نیشم اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔زلمی کا آغاز شاندار رہا جہاں اس کے اوپنرز محمد حارث اور بابر اعظم نے دھواں دار آغاز فراہم کیا اور پاور پلے کے اختتام پر بغیر کوئی وکٹ گنوائے 69 رنز بنائے۔Inject this into our veins 😍😍 l l #PZvIU pic.twitter.com/RnVw156wBu— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2023اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے وکٹیں لے کر پشاور زلمی کے اسپیڈ کو بریک لگادی۔اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ بابراعظم نے 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔⛔️The Red Hot spell continues for @RealHa55an 🔥⛔️ l l #PZvIU pic.twitter.com/4eZGXHSSnz— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2023اس جیت کے ساتھ اسلام آباد کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے جب کہ پشاور زلمی چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔