امید ہے وزیراعظم جلد تحفظات کو دور کریں گے: مصطفیٰ کمال


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا ہے کہ اس نے وفاق میں اتحادی حکومت کے قیام کے لیے طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جمعرات کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید مصطفی کمال نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کو اسلام آباد میں ایک اعلٰی سطح کے وفد نے ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔مصطفٰی کمال نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ گفتگو میں ایم کیو ایم کا مطالبہ تھا کہ ’سندھ میں مردم شماری کے پہلے مرحلے میں گھروں کے اندراج کے لیے تین دن کا وقت ناکافی ہے۔ اس کا دورانیہ بڑھایا جائے تاکہ صوبے میں گھروں کی گنتی کا عمل درست انداز میں مکمل ہوسکے۔‘’ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ ہر گھر کا اندراج الگ الگ ہو، ایک عمارت میں موجود تمام فلیٹس کا اندراج الگ ہونا چاہیے۔ گھر میں رہنے والوں کے خاندان کے حساب سے گنتی ہونی چاہیے۔‘انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے مطالبے کی حمایت کی ہے اور امید ہے کہ اس ضمن میں جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔مصطفٰی کمال نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے کسی ایک نقطے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔ایم کیو ایم وفاق میں حکومت کی اتحادی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)’ہم نے وزیراعظم پاکستان کو اس بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے کراچی کو نظرانداز کیا ہوا ہے۔ معاہدے کے تحت سندھ حکومت کو بلدیاتی نظام سمیت صوبے کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے اور دیگر معاملات حل کرنے تھے جو نہیں کیے جا رہے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم سمجھتی ہے کہ سیاسی دائرے میں رہتے ہوئے جدو جہد کے ذریعے ہی عوام کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔’اس ضمن میں وزیراعظم کا ایم کیو ایم کے تحفظات درست قرار دینا بھی ایک کامیابی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم جلد ہی ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کریں گے اور مردم شماری سمیت دیگر معاملات میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے معاہدے پر عمل درآمد میں اپنا کردار ادا کریں گے۔‘یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اس سے قبل بھی معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے دو بار وزارتوں سے الگ ہونے اور اتحادی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے چکی ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطوں کے بعد دونوں بار یہ فیصلہ واپس لیا جا چکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سندھ وکلا ایکشن کمیٹی کا ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان

’ہزاروں لوگوں کو بھوکا مار دیں گے‘، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی پر غور

دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، نقل کرنے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر

باہمی اتفاق تک نہریں نہیں بنے گی،وزیراعلیٰ سندھ

حج آپریشن کی پہلی پرواز کب روانہ ہوگی، جانیے

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا

ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

فوجی حملے کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، اگلے دو سے چار دن اہم ہیں: وزیر دفاع

سی ایس ایس 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سرحد پر افواجِ پاکستان کی قوت میں اضافہ، وزیردفاع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا

شمالی وزیرستان میں کارروائی، تین روز میں 71 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی