کشمیر کے تعلیمی اداروں میں طلبا اور خواتین اساتذہ کے لیے حجاب لازمی قرار


پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں حکومت نے طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے حجاب پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ’مشاہدے میں آیا ہے کہ جن ادارہ جات میں مخلوط نظام تعلیم رائج ہے ان میں طالبات اور معلمات کو حجاب کی پابندی نہیں کروائی جاتی۔‘ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’بمطابق جاری شدہ ہدایات جن ادارہ جات میں مخلوط نظام تعلیم رائج ہے ان میں طالبات اور معلمات کو سختی سے حجاب پہننے کا پابندی کیا جائے۔‘محکمہ تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ جن اداروں میں ہدایات کی خلاف ورزی ہو گی وہاں ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت کی جانب سے جاری سرکلر کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا جا رہا ہے اور صارفین اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔کشمیری صحافی جلال الدین مغل نے حکومتی سرکلر شیئر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’مرد اساتذہ اور طلبا کے بارے میں سرکاری حکم نامے میں کوئی وضاحت شامل نہیں۔‘آزاد کشمیر میں سرکاری حکم نامے کے ذریعے تعلمی اداروں میں طالبات اور استانیوں پر حجاب کی پابندی عائد کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ادارے کے سربراہ کے خلاف کاروائی ہو گی۔ مرد اساتذہ اور طلباء کے بارے میں سرکاری حکم نامے میں کوئی وضاحت شامل نہیں۔ pic.twitter.com/r4q6h1XZ1C— Jalaluddin Mughal (@Jalalmughal) March 5, 2023پاکستانی صحافی انصار عباسی نے حکومت کے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت اچھا فیصلہ ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھی یہ فیصلہ کرنا چاہیے۔‘آزاد کشمیر حکومت نے مخلوط تعلیمی اداروں میں حجاب کی پابندی کا حکم دیا ہے، جیو نیوزبہت اچھا فیصلہ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھی یہ فیصلہ کرنا چاہیے۔— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) March 6, 2023ڈیجیٹل رائٹس کے لیے کام کرنے والی کارکن نگہت داد نے حکومتی شخصیات پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’عورتوں کے بارے میں تاریخی فیصلے کرنے والے کمزور آدمی۔ جب او کچھ تاریخی نہ کر پائیں تو عورتوں کی ذاتی زندگی کے بارے میں مجموعی فیصلے کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔‘عورتوں کے بارے میں تاریخی فیصلے کرنے والے کمزور آدمی - جب اور کچھ تاریخی نہ کر پائیں تو عورتوں کی ذاتی زندگی کے بارے میں مجموعی فیصلے کرنا شروع ہوجاتیں ہیں کیونکہ چورن تو یہی بکتا ہے pic.twitter.com/tSXWgN6rnw— Nighat Dad (@nighatdad) March 6, 2023وہ تعلیمی ادارے جہاں صرف لڑکیاں زیر تعلیم ہیں وہاں اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سندھ وکلا ایکشن کمیٹی کا ببرلو بائی پاس کے سوا تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان

’ہزاروں لوگوں کو بھوکا مار دیں گے‘، لاہور میں چنگ چی رکشوں پر پابندی پر غور

دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ

سات ماہ کی حاملہ گوجرانوالہ کی ماریہ کو انڈیا چھوڑنے کا حکم: ’بچے کے منتظر تھے لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے‘

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ، نقل کرنے والوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر

باہمی اتفاق تک نہریں نہیں بنے گی،وزیراعلیٰ سندھ

حج آپریشن کی پہلی پرواز کب روانہ ہوگی، جانیے

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا

ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

فوجی حملے کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، اگلے دو سے چار دن اہم ہیں: وزیر دفاع

سی ایس ایس 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سرحد پر افواجِ پاکستان کی قوت میں اضافہ، وزیردفاع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا

شمالی وزیرستان میں کارروائی، تین روز میں 71 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی