
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلا ڑی محمد حفیظ کےگھر میں چوری ہو گئی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چور لاہور ڈیفنس میں واقع محمد حفیظ کے گھر سے 20 ہزار ڈالر، چار ہزار پاونڈ، تین ہزار یورو اور تین ہزار درہم لے اُڑے ہیں۔واقعہ کا مقدمہ محمد حفیظ کی اہلیہ کے چچا شاہد اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔چور محمد حفیظ کے گھر جالی کاٹ کر داخل ہوئے اور واردات کا معلوم اس وقت ہوا جب چور اپنی واردات مکمل کرنے کے بعد باہر نکلے تو ہمسائے کا لگا ہوا کیمرا اٗلٹا کر گئے تاکہ ان کے چہرے اس میں نہ آ سکیں۔ہمسایوں کو کیمرے کی سمت دیکھ کر شک گزرا جس کے بعد چوری کی واردات کا علم ہوا۔ محمد حفیظ پی ایس ایل کے سیزن کے باعث اس وقت اسلام آباد میں اپنی فیملی کے ہمراہ مقیم ہیں۔