مریم نواز کا جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کا مطالبہ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے ایک انٹرویو میں جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کر دیا۔ویب انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جانا چاہیے، انہوں نے اس کی دلیل میں کہا کہ فیض حمید نے 2 سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرانے اور 4 سال عمران حکومت کی حمایت کے ذریعے ملک تباہ کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ غیر آئینی کردار ادا کرنے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے تاکہ آئندہ پھر کسی کو اس قسم کی جرأت نہ ہو۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب جنرل فیض حمید حاضر سروس ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو وہ ان کے خلاف عدالت گئی تھیں۔دوران انٹرویو ان کا کہنا تھا کہ میں نے درخواست جمع کرائی تھی اور ثبوت پیش کیے تھے جس میں سب سے بڑا ثبوت یہ تھا کہ جنرل فیض اس وقت کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی صاحب کے گھر گئے تھے اور ان کو کہا تھا کہ نواز شریف اور مریم کو آپ نے سزا دینی ہے اور ضمانت نہیں دینی، اور آپ کو یاد ہوگا کہ انہوں نے آن کیمرہ بیان دیا اور کہا کہ آپ کو کیسے پتا کہ سزا ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہماری 2 سال کی محنت ہے۔مریم نوازکا کہنا تھا کہ 2 سال جو وہ محنت کرتے رہے اور اس کے بعد جو عمران کو لانے کے بعد 4 سال اس ملک کو تباہ و برباد کرنے کی محنت کی ہے اس پر نہ صرف ان کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے بلکہ ان کونشان عبرت بھی بنانا چاہیے تاکہ آئندہ پھر کسی کو اس قسم کی جرأت نہ ہو۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ نواز شریف صاحب نے قربانی دی اور بڑے احسن انداز میں لوگوں کو یہ باور کرایا کہ سب کچھ اپنے آئینی کردار کے اندر اچھا لگتا ہے اور جو اس کردار سے باہر نکل کر کچھ بھی کرے گا تو اس کے لیے قیمت چکانا ہوگی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی ادارے کو ہدف بنانے کے حق میں نہیں،انہوں نے واضح کیا کہ وہ غیر آئینی کردار ادا کرنے والے عناصر پر تنقید تو کرتی ہیں تاہم کسی ادارے کو ہدف بنانے کے حق میں وہ ہرگز نہیں ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ.. فی لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملنے لگا؟

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، چار افراد ہلاک اور 87 زخمی

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، تین افراد ہلاک اور 74 زخمی

’خوف کی فضا، فتح کا بیانیہ اور اسرائیلی پیغامات‘: ایران پر حملوں کے بعد اٹھنے والے سوال جن کے جواب اب تک نہیں مل پائے

خواجہ میرے خواجہ، دل میں سما جا

اسرائیلی حملوں کے دوران جنگ بندی پر بات چیت کے لیے تیار نہیں: ایران

اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے انٹیلی جنس چیف ہلاک

مسئلہ جنگ بندی کا نہیں، مسئلہ ان چیزوں کو روکنا ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ ہیں: بنیامن نتن یاہو

روس کی ایران، اسرائیل کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ کا پوتن کو بطور ثالث قبول کرنے کا عندیہ

عامر خان کی ’حب الوطنی‘ اور اردوغان کے ساتھ تصویر پر سوالات: ’میں ہمیشہ ہندوستان اور مسلح افواج کا ساتھ دوں گا‘

کیا ایران چند ماہ میں ایٹمی طاقت بننے والا تھا؟

ایبٹ آباد میں خواجہ سرا کا قتل: ’شادی کی تقریب کے دوران نوجوان نے گولیاں چلائیں‘

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔۔ اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟

’آئرن ڈوم‘ اور دیگر اسرائیلی دفاعی نظام کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں؟

اسرائیلی حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھے: ایرانی وزیر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی