بی آر ٹی سفید ہاتھی بن گیا، 2 سالوں میں بڑا خسارہ


پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کو دو سالوں میں بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ بی آر ٹی کو دو سالوں کے دوران 6 کروڑ 29 لاکھ روپے خسارے ہوا ہے۔بی آر ٹی کے خسارے کو ختم کرنے کے لئے سبسڈی کی مد میں خزانہ سے رقم بھی دی جا چکی ہے، اس کے علاوہ ٹرانس پشاور ملازمین کی تنخواہوں او رمراعات میں ایک سال کے دوران 4 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ سامنے آیا ہے۔پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ماہانہ تنخواہ، مراعات اور بلوں کی صورت میں 13 لاکھ 94 ہزار ادا کئے جاتے ہیں۔ٹرانس پشاور کے 74 ملازمین کوسالانہ تنخواہوں، مراعات اور بلوں کی مد میں مجموعی طور پر20 کروڑ83 لاکھ18 لاکھ روپے ادا کئے جاتے ہیں۔بی آر ٹی کے 2022-23 کے دوران مجموعی اخراجات 5 ارب 94 کروڑ 49 لاکھ روپے رہے۔اسی عرصے میں جو آمدن حاصل ہوئی وہ صرف 2 ارب 38 کروڑ 19 لاکھ روپے تھی۔اس طرح خیبرپختونخوا حکومت کو خسارے کی مد میں 3 ارب 56 کروڑ 29 لاکھ روپے برداشت کرنا پڑے جبکہ ایک کروڑ 30 لاکھ روپے ایشیائی ترقیاتی بنک نے دیے۔2020-21کے دوران پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کو آمدن کی مد میں ایک ارب 53 کروڑ 19 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔دستاویزات کے مطابق اس دوران ہونے والے اخراجات آمدن سے کہیں زیادہ تھے جو کہ 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رہے۔ودان نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق2022-23 کے دوران 3 ارب 56 کروڑ 29 لاکھ روپے خسارہ پورا کرنے کیلئے بجٹ کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔ جس پر اس وقت کے منیجنگ ڈائریکٹر کے پی یو ایم اے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹراسپورٹ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سی ای او کینٹ بورڈ پشاور، ڈی آئی جی ٹریفک، ایم پی اے آصف خان اور یونیورسٹی آف پشاور کے ڈاکٹر اختر علی شاہ کے باقاعدہ دستخط موجود ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام جیسے معروف سیاحتی مقام پر کوئی انڈین فوجی یا پولیس اہلکار کیوں موجود نہیں تھا؟ وہ سوال جو اس معاملے کو پیچیدہ بنا رہے ہیں

’یہ سائبر حملہ نہیں‘: سپین اور پرتگال میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی معطلی کا معمہ

مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں ہدف اور وقت کے تعین کی مکمل آزادی ہے: مودی

پاکستان کا ایل او سی پر ’انڈین جاسوس ڈرون‘ مار گرانے کا دعویٰ، کواڈ کاپٹر جاسوسی کیسے کرتا ہے؟

فضائی برتری سمیت وہ عوامل جنھوں نے انڈیا کو 26 رفال طیارے خریدنے پر مجبور کیا

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید پر ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی معلومات‘ شئیر کرنے کا الزام

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کے کورٹ مارشل کے بعد بھی تحقیقات جاری: ’جیل کی بجائے میس میں قید رکھا گیا ہے‘

تیز ہوائیں اور بارش کا امکان۔۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کو خوشخبری سنا دی

انڈیا کا 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

انڈیا کا 26 رفال جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

لاہور نے نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔ دنیا کا 37 ویں کم جرائم اور 63 واں محفوظ ترین شہر ! دیکھیں

سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ.. 1 تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈپا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی