اسلام آباد ہنگامہ آرائی کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد ہنگامہ آرائی کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی آئندہ 14 دن میں تفتیش مکمل کرے گی۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ آئی ایس آئی ،آئی بی اور ایم آئی کا بھی ایک ایک نمائندہ جے آئی ٹی کا رکن ہو گا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد اویس احمد بھی جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا جے آئی ٹی 14 دن میں تفتیش مکمل کر کے چالان عدالتوں میں پیش کرے گی، عدالتوں پر حملے کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا عمران خا ن نے عدالتوں پر دانستہ طور تیاری کر کے حملے کیے ہیں جب کہ وہ جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب تھے۔وزیر داخلہ نے کہا ایسا ماحول پیدا کیا گیا کہ عدالت مجبور ہو اور ان کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے، عمران خان مسلح جتھہ لے کے آئے، یہ لوگ باقاعدہ جوڈیشل کمپلیکس میں زبردستی داخل ہوئے، جوڈیشل کمپلیکس میں غنڈہ گردی کی گئی۔انہوں نے کہا عمران خان نے قانون کا سامنے کرنے کے بجائے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے، وہ جوڈیشل کمپلیکس میں مسلح جتھہ لیکر گئے، ا نہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کےمین گیٹ کو توڑا، کورٹ روم تک انہوں نے چیزوں کو نقصان پہنچایا، پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔رانا ثنااللہ نے کہا تھانہ رمنا میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، 18 مارچ کو مسلح جتھے کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے ملازمین کی گاڑیوں کو آگ لگائی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے واضح طور پر کہا تمام شرپسند لوگ جنہوں نے عدالت پر حملہ کیا انہیں گرفتار کیا جائے گا، ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات چلائے جائیں گے۔پاک فوج کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنانیوالوں کیخلاف خصوصی ٹاسک فورس بنانیکا فیصلہپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا عدالتوں پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے سامنے کھڑا کیا جائے گا، عمرانی جھتہ لوگوں کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔۔ اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟

اسرائیلی حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھے: ایرانی وزیر خارجہ کا الزام

ایران اسرائیل کشیدگی تیسرے روز میں داخل، دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملے جاری

ساحل سمندر سے ملنے والی ’بوتل میں بند پیغام‘ کا معمہ جو 47 سال بعد حل ہوا

ایئر انڈیا کے طیارے میں ہلاک ہونے والا خاندان جو برسوں بعد ایک ساتھ رہنے کا خواب لیے لندن جا رہا تھا

پہلگام حملے کے بعد کشمیر سے روٹھے سیاح: ’نقصان کا حساب لگانے بیٹھیں تو ہارٹ اٹیک آ جائے گا‘

اہم شخصیات کی ہلاکتیں اور جوہری تنصیبات پر حملے: اسرائیل کا ایران میں ’ریجیم چینج‘ کا ممکنہ آخری داؤ جو ایک جُوا ہو سکتا ہے

ایران کے اسرائیل پر حملوں میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات، اسرائیل کا ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے بھی ایران پر جوابی حملہ کردیا

سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت۔۔ پاکستان کی توانائی بحران کے دوران اہم کامیابی

ایران نے پھر اسرائیل پر 40 میزائل داغ دیے٬ پورا ملک دھماکوں سے گونج اٹھا

پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا دھندہ نہیں چاہیے جس میں انڈین ترانہ اور پرچم نکالنے کا کہا جائے: عامر خان

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، ہم ہر مقام اور ہدف کو نشانہ بنائیں گے: نتن یاہو

اسرائیل کی ایران کا ایٹمی پروگرام روکنے کی کوشش جو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی ’نئی دوڑ شروع کر سکتی ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی