
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کردی گئی ہیں۔اسلام آباد پولیس میں تعینات ڈی آئی جی کیپٹن (ر) رومیل اکرم کا تبادلہ کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی آئی جی سید فرید علی کا تبادلہ کر کے انہیں بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔تقرری کے منتظر ایس پی فاروق امجد کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کر دی گئی ہیں جب کہ اسلام آباد پولیس کے ایس پی کامران عامر خان کا تبادلہ کر کے انہیں بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔