انصاف کے ترازو کےپلڑے کا جھکاؤ ایک طرف ہے، شہباز شریف


قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انصاف کے ترازو کے پلڑے کا جھکاو ایک طرف ہے،جنگل کا قانون بدلے گا، آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ قانون سازی کریں، ہمیں دو ٹوک فیصلہ کرنا ہےکہ کروڑوں کو انصاف دلانا ہے یا ایک لاڈلے کو، رات گیارہ بجے عدالت تو ضمانت، صبح عدالت تو ضمانت، شام عدالت ہو تو ضمانت۔شہباز شریف کا کہنا تھا الیکشن کرانے کا فیصلہ 4کے مقابلے میں 3ججز کا ہے، دیکھنا ہوگاگزشتہ  روز کے فیصلے سے متعلق ایوان کیا قانون سازی کرسکتا ہے، پارلیمنٹ کے پاس اختیار ہے کہ وہ قانون سازی کرے، گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد عدلیہ میں آوازیں اٹھ رہی ہیں ،ججز کے نام گلی ،محلوں میں بچے  بچے کی زبان پر ہیں۔آج تک اعلیٰ عدالتوں کے کتنے ججز کو کرپشن پر نکالا گیا، سپریم کورٹ سے آڈیوکافرانزک کرانے کی درخواست کرتاہوں،آڈیو لیک سچ ہے تو سچ سامنے آناچاہیے ،اگر یہ انصاف  ک نظام ہے تو پھراس ملک کا خداحافظ۔وزیر اعظم نے کہا کہ لاڈلہ آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیر رہاہے ،اب بہت  ہوگیا،پلوں سے پا نی بہہ گیا، قانون اپنا راستہ لے گا،آرمی چیف کی تعیناتی 100فیصد میرٹ پرہوئی ،جنرل عاصم منیر حافظ قرآن  بھی ہیں،پی ٹی  آئی فوجی قیادت کے خلاف مہم چلارہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ جوآئین اور قانون  کی بات نہیں مانتااس سے بات نہیں ہوسکتی ،آج شرافت  کا مقابلہ  بدمعاشی سے ہے، عمران خان  پہلے  قوم  سے معافی مانگے  پھر بات کریں ،عمران  خان کا دل تو پتھر کا ہے ، عمران خان میں پاکستانیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ سفید پوش لائنوں میں لگا ہوا، اس سے زیادہ رسوائی کیا ہوسکتی ہے؟ یہ تباہی عمران نیازی اور اس کی حکومت نے قوم کے ساتھ کی، ڈنکے کی چوٹ پر قوم کو کہا گیا کہ  یہ حکومت امریکا کی سازش سے بنی ہے، ملک کا ایک طبقہ سمجھنا شروع ہوگیا کہ یہ امریکا کی سازش ہے۔عادت سے مجبور  شخص نے قلابازی کھائی اور کہا امریکا نہیں اپنوں کی سازش تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جو تباہی  عمران خان  نے  خارجہ محاز پر  کی   بیان نہیں کیا جاسکتا۔عمران  خان  وہاں لاکھوں ڈالرز کی لابیز خرید کر  بیان دلوارہے  ہیں، انہیں کیا حق پہنچتا ہے کہ پاکستان کے خلاف بیانات دیں، یہ کہتے تھے سفارت کاروں سے  میٹنگ کا کوئی حق نہیں آ ج دن رات ملاقاتیں ہورہی ہیں۔خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ لاڈلے کو کسی کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اتحادی جماعتوں نے سیاست کو داو پرلگایا ہے، عمران خان نے پاکستان کے تعلقات کو تباہ کردیا، دوست ممالک کو ناراض کیاگیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ عمران  خان  دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہےہیں، معاملات  کا فی الفور نوٹس لیناہوگا، عمران خان  نے تو قوم کو تقسیم کردیا،اس سے پہلے  کہ دیر ہوجائے  ہمیں معاملے پرٹھوس لائحہ عمل  اختیار کرناہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایل او سی پر بھارتی پسپائی۔۔ چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈے کے ساتھ شکست تسلیم کرلی

رات کے اندھیرے میں بھارت کا بزدلانہ حملہ۔۔ پاکستان کا منہ توڑ جواب ! دشمن کو دھول چٹا دی

پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر پر انڈین حملوں میں آٹھ ہلاک، پاکستانی فوج کا دو انڈین طیارے اور ایک ڈرون گرانے کا دعویٰ

انڈیا کے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر پر میزائل حملوں میں سات ہلاکتیں، پاکستانی فوج کا دو انڈین طیارے اور ایک ڈرون گرانے کا دعویٰ

انڈیا کے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں پانچ مقامات پر میزائل حملے: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ

انڈیا کے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں پانچ مقامات پر میزائل حملے: جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستانی فوج کا اعلان

انڈیا نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد پر میزائل داغے ہیں: پاکستانی فوج

ٹرمپ کے ہالی وڈ پر ٹیرف پلان کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

آن لائن اکاؤنٹ جو 63 برس قبل لاپتا ہونے والی خاتون تک پہنچنے کا ذریعہ بنا

حکومتی رکاوٹیں، عسکریت پسندوں کی ناکہ بندیاں اور احتجاج: بلوچستان میں شاہراہوں کی بندش اور ’کروڑوں کا نقصان‘

برطانیہ کی نئی ویزا پالیسی کا ممکنہ ہدف پاکستان اور نائیجریا جیسے ممالک کیوں ہیں؟

صرف 10 لاکھ روپے میں کون سی گاڑی لے سکتے ہیں؟ کم پیسوں میں ملنے والی چند پائیدار گاڑیاں

وہ ’ڈبل ایجنٹ‘ جس نے سوویت یونین کو خفیہ معلومات بیچ کر امریکہ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا

پاکستان، انڈیا کشیدگی کم کروانے کے لیے ایران ثالث کا کردار کیوں ادا کرنا چاہتا ہے؟

غزہ پر ’قبضے‘ کے اسرائیلی منصوبے کے بعد جنگ بندی پر بات چیت کی کوئی وجہ باقی نہیں رہی: حماس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی