ٹرمپ کے ہالی وڈ پر ٹیرف پلان کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟


Getty Imagesامریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بیرونی ممالک میں بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف میں اضافہ کریں گے۔ ان کی طرف سے پہلے ہی اس طرح کے اقدامات دنیا بھر میں تنازع کی وجہ بنے ہوئے ہیں۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ امریکی محکمہ تجارت کے نمائندے کو لیوی ٹیکس عائد کرنے کا عمل شروع کرنے کا اختیار دے رہے ہیں کیونکہ امریکہ کی فلم انڈسٹری ’بہت تیزی سے مر‘ رہی ہے یعنی تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔تو امریکی فلم انڈسٹری اور برطانیہ سمیت عالمی فلمی کاروبار دونوں کے لیے اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟کیا ہالی وڈ انڈسٹری مر رہی ہے؟نئے ٹیرف کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہالی وڈ ’مر رہی ہے۔‘ تو کیا یہ حقیقیت ہے؟ یہ سچ ہے کہ انڈسٹری حالیہ برسوں میں واقعی مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔کورونا وائرس کے بعد ہالی وڈ انڈسٹری میں فلموں کی پروڈکشن اور ترقی جیسے رک کر رہ گئی تھی اور اس کے اثرات ابھی بھی جاری ہیں۔ ہالی وڈ سٹوڈیوز نے 2024 کی دوسری سہ ماہی میں پروڈکشنز پر 11.3 ارب ڈالر خرچ کیے جو کہ 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20 فیصد کم بنتے ہیں۔ سٹوڈیوز نے کورونا وائرس کے نقصانات سے باہر نکلنے کی کوشش میں اخراجات میں کمی کرنا جاری رکھی۔سنہ 2023 کے اداکاروں اور مصنفین کی ہڑتالوں کے بعد اس خسارے سے باہر نکلنے اور منافع کی طرف جانے کی کوششوں کو شدید دھچکہلگا۔ پھر اس سال کے شروع میں جنگل میں آگ لگ گئی۔ اور اب کئی برسوں سے نوجوانوں کے علاوہ بھی زیادہ سے زیادہ لوگ یوٹیوب اور دیگر سٹریمنگ پلیٹ فارمز کا رخ کر رہے ہیں۔امریکہ فلم پروڈکشن کا ایک بڑا مرکز بنا ہوا ہے اور ’ورائٹی‘ کے مطابق سنہ 2025 میں باکس آفس کے اعداد و شمارمیں پچھلے سال سے تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ سنہ 2024 میں اب تک مجموعی طور پر ملکی آمدنی میں 15.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔’مارول کی تازہ ترین سپر ہیرو فلم ’تھنڈربولٹس‘ اس ہفتے کے آخر میں شمالی امریکہ کے باکس آفس پر سرفہرست رہی، جس نے اندازاً 76 ملین ڈالر کمائے۔ اور یوں اس فلم نے گرمیوں کے موسم کا ایک امید افزا آغاز فراہم کیا۔لیکن ہالی وڈ یقینی طور پر اب بھی اس مقام تک دوبارہ نہیں پہنچ سکا ہے۔ٹرمپ کے ذہن میں کیا چل رہا ہے؟ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ’امریکہ میں باہر کے ممالک سے بن کر آنے والیتمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کے عمل کو فوری طور پر نافذ کرنا چاہتے ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ ’ہم دوبارہ امریکہ میں بننے والی فلمیں چاہتے ہیں۔‘اس سے یہ سوالات پیدا ہوئے کہ کیا ان محصولات کا نفاذ بیرون ملک فلمیں بنانے والی امریکی فلم کمپنیوں پر بھی ہوگا۔امریکی سٹوڈیوز کی تیار کردہ کئی حالیہ بڑی فلموں کی شوٹنگ امریکہ سے باہر کی گئی، جن میں ڈیڈ پول اینڈ وولورین، وِکڈ اور گلیڈی ایٹر ٹو شامل ہیں۔ ’مشن امپاسیبل‘ جیسی ہٹ فرنچائز بھی بیرون ملک شوٹنگ کرتی ہیں۔ہمیں ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ آیا ٹیرف کا اطلاق ایسی امریکی کمپنیوں پر بھی ہوگا۔ ٹرمپ نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ ’دوسری قومیں امریکہ سے فلمیں اور فلم بنانے کی صلاحیتیں چرا رہی ہیں۔‘ جس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ وہ صرف غیر امریکی فلموں کا حوالہ دے رہے تھے۔ تاہم ہمیں مزید تفصیل کا انتظار کرنا پڑے گا۔‘Getty Imagesدوسرے ممالک فلمی صنعت کو کیا مراعات دیتے ہیں؟ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور برطانیہ کی طرح کے بہت سے ممالک فلم پروڈکشن کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیکس میں چھوٹ دیتے ہیں اور یہی وہ چیز ہے جسے ٹرمپ لینا چاہتے ہیں۔لیکن یہ واحد وجہ نہیں ہے کہ ایک امریکی فلم کمپنی بیرون ملک فلم بنانا چاہتی ہے۔ یہ کمپنیاں کچھ مخصوص جگہوں اور بیرون ملک دلچسپ مناظر کی خاطر ایسا کرتی ہیں۔ مشن: امپاسبل۔۔ گھوسٹ پروٹوکول میں ٹام کروز کے برج خلیفہ پر چڑھنے کے منظر کو کون بھول سکتا ہے؟جیمز بانڈ کی آنے والی فلم پر ٹرمپ کے اس اقدام سے کیا اثرات پڑ سکتے ہیں۔ یہ ایک فرنچائز جو اب امریکی کمپنی ایمیزون کی ملکیت ہے لیکن یہ ایک مشہور برطانوی کردار پر مبنی ہے، جو لندن میں مقیم ایم آئی سکس کے لیے کام کرتا ہے؟اور یہ صرف دوسرے ممالک ہی نہیں جو اپنی فلم انڈسٹری کو مراعات کی پیشکش کرتے ہیں بلکہ دوسری امریکی ریاستوں کی بھی ہالی وڈ سے دوری کا ذریعہ بن رہی ہے۔ جارجیا، الانوئے اور کینٹکی کئی دیگر امریکی ریاستوں میں سے ہیں جن کا کیلیفورنیا اب مقابلہ کر رہا ہے۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم، جنھیں ٹرمپ نے پیر کے روز فلموں کے ٹیرف کے بارے میں بات کرتے ہوئے ’مکمل طور پر نااہل‘ قرار دیا تھا، فی الحال ریاست کی فلم اور ٹی وی ٹیکس مراعات کو دگنا سے بڑھا کر 750 ملین ڈالر سالانہ کرنے کے اپنے منصوبے پر زور دے رہے ہیں۔جب کہ گیون نیوزم نے ٹرمپ کی تجویز پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، ان کے سینئر کمیونیکیشن ایڈوائزر نے ڈیڈ لائن جریدے کو بتایا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ اس کے پاس انٹرنیشنل اکنامک ایمرجنسی پاورز ایکٹ کے تحت ٹیرف لگانے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔‘PA Mediaایسے ٹیرف پر عملدرآمد کیسے ہو گا؟اس وقت ٹیرف کے معاملے پر جوابات سے زیادہ سوالات ہیں۔ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے 2026 تک ڈیجیٹل سامان کے ٹیرف پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ممکنہ طور پر فلموں کو ڈیجیٹل سامان کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔اور وہ ٹیرف کس بنیاد پر عائد کریں گے؟ باکس آفس کی آمدنی یا فلموں کی پروڈکشن لاگت پر؟ کیا اس میں آن لائن سٹریمنگ والا مواد شامل ہے؟ اس کا نیٹ فلیکس جیسی امریکی کمپنیوں پر بہت بڑا اثر پڑے گا۔ پوسٹ پروڈکشن یعنی ایڈیٹنگ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ویو انٹرٹینمنٹ کے سی ای او اور بانی ٹم رچرڈز نے بی بی سی ریڈیو فور کے پروگرام 'ٹوڈے' کو بتایا کہ 'اس کا ایک بڑا حصہ وہ ہے جو امریکی فلم کو تشکیل دیتا ہے۔ کیا یہ اس بارے میں ہو گا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا،سکرپٹ، ڈائریکٹر، ٹیلنٹ، اور یہ کہ فلم کہاں شوٹ کی گئی؟'اور آپ ایک غیر ملکی فلم کی درجہ بندی کیسے کرتے ہیں جب کہ بہت ساری مشترکہ پروڈکشن ہیں اور اکثر کئی ممالک میں شوٹ کی جاتی ہیں؟ٹرمپ ٹی وی کے بجائے فلم کے بارے میں بات کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اس مرحلے پر یہ سو فیصد واضح نہیں ہے۔ کیا سٹریمنگ یا صرف سنیما ریلیز کے لیے بنائی گئی فلموں پر ٹیرف لاگو ہوں گے؟ ہمیں مزید تفصیل کا انتظار کرنا پڑے گا۔ اور یقیناً، ٹرمپ تجاویز پر فیصلہ واپس لے سکتے ہیں جیسا کہ انھوں نے کچھ دوسرے ٹیرف کے ساتھ کیا ہے۔امریکی تاریخ کی ’سب سے مہنگی‘ آتشزدگی: لاس اینجلس کے پُرتعیش گھروں کی تباہی ’کسی ہالی وڈ فلم جیسی تھی‘’نو ادر لینڈ‘: مقبوضہ غربِ اردن پر بنائی گئی فلم جو امریکہ میں ریلیز تو نہ ہوئی لیکن آسکر جیت گئیآڈرے ہیپ برن: آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جنھوں نے نازیوں کے خلاف جاسوسی کیبی بی سی 100 خواتین: ’سیکس کی علامت‘ سمجھی جانے والی اداکارہ جنھوں نے اپنی شہرت کو ایڈز کے خلاف استعمال کیادوسرے ممالک کے لیے اس کا کیا مطلب ہے؟ظاہر ہے ان غیر ملکی فلموں پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا مطلب ان پروڈکشن کمپنیوں کے لیے لاگت میں بہت زیادہ اضافہ ہے جو امریکی مارکیٹ میں اپنی فلمیں فروخت کرنا چاہتی ہیں۔ٹرمپ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانیہ کی حکومت کی کلچر میڈیا اینڈ سپورٹ کمیٹی کی چیئرپرسن ڈیم کیرولین ڈائنیج ایم پی نے کہا کہ ’گزشتہ ماہ ثقافت، میڈیا اور کھیل کمیٹی نے ہماری حیثیت بطور یورپ کا ہالی وڈ ہونے کے خلاف خبردار کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کے اعلان نے اس انتباہ کو حقیقت بنا دیا ہے۔برطانیہ میں فلمیں بنانے کو مزید مشکل بنانا امریکی کاروبار کے مفاد میں نہیں ہے۔ امریکی کمپنیوں نے برطانیہ میں فلموں کے لیے مناسب سہولیات (سٹوڈیوز، لوکیشن وغیرہ) اور ہنرمند افراد میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ اور امریکی ملکیت والے انٹرنیٹ پرووائڈرز پر مبنی سٹرمینگ سروسز بحر اوقیانوس کے دونوں طرف شاندار منافع دکھا رہی ہے۔ وزرا کو اس وقت تجارتی مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر فوری طور پر اس معاملے کو ترجیح دینی چاہیے۔‘برطانیہ میں میڈیا اور انٹرٹینمنٹ ٹریڈ یونین بیکٹو کے سربراہ فلپ چائلڈز نے ایک بیان میں کہا 'کووڈ اور حالیہ سست روی کے بعد آنے والے یہ محصولات ایک ایسی صنعت کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتے ہیں جو ابھی بحال ہو رہی ہے اور برطانیہ میں فلمیں بنانے والے ہزاروں ہنر مند فری لانسرز کے لیے واقعی پریشان کن خبر ہوگی۔‘پروڈکشن کمپنی گولڈ فنچ کے چیف ایگزیکٹیو کرسٹی بیل نے سوال اٹھایا کہ محصولات کیسے کام کریں گے، انھوں نے نشاندہی کی کہ باربی جیسی بلاک بسٹر فلمیں، جسے امریکی فلم سٹوڈیو وارنر برادرز پکچرز نے تقسیم کیا تھا، ’اصل میں مکمل طور پر برطانیہ میں شوٹ کی گئی تھی۔‘انھوں نے پی اے کو بتایا کہ ’اگر یہ امریکی فلمیں جزوی طور پر برطانیہ میں پروڈیوس یا پروڈیوس نہیں کی گئیں تو فری لانسرز بے روزگار ہو جائیں گے۔ میں اب آپ کو بتا رہی ہوں کہ وہ واقعی بے روزگار ہونے جا رہے ہیں۔‘آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں نے بھی اپنے ممالک کی فلمی صنعتوں کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر داخلہ ٹونی برک کا کہنا ہے کہ ’کسی کو بھی اس بات میں شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہم آسٹریلوی سکرین انڈسٹری کے حقوق کے لیے واضح طور پر کھڑے ہوں گے۔‘نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ان کی حکومت مجوزہ محصولات کی مزید تفصیلات کا انتظار کر رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ’لیکن ظاہر ہے کہ ہم اس شعبے اور اس صنعت کے ایک عظیم وکیل، عظیم چیمپیئن ہوں گے۔‘کانز فلم فیسٹیول قریب ہے اورایسی غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور بہت سے امریکی فلم پروڈیوسر غیر ملکی ڈسٹری بیوٹرز کو رائٹس فروخت کرنے کے انتظار میں ہیں۔کیا یہ محصولات کار گر ہوں گے؟محصولات امریکی فلم کمپنیوں کو اپنی سرزمین پر زیادہ سے زیادہ فلمیں بنانے کی ترغیب دے سکتے ہیں لیکن خطرہ یہ ہے کہ اگر یہ کام بیرون ملک سے زیادہ مہنگا ہے تو شاید کچھ فلمیں بنیں ہیں نا۔مزید ترغیبات یا رعایتیں اس سے نمٹنے میں مدد دے سکتی ہیں لیکن ہم اس مرحلے پر نہیں جانتے کہ آیا یہ قومی سطح پر زیر بحث ہے یا نہیں۔این پی آر ریڈیو کے فلم نقاد ایرک ڈیگنز نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ٹیرف متعارف کرائے جاتے ہیں تو اس سے صنعت کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ دیگر ممالک امریکی فلموں پر محصولات عائد کر کے اس کا جواب دے سکتے ہیں جس سے ’ان فلموں کے لیے بیرون ملک منافع کمانا مشکل ہو جائے گا۔‘انھوں نے مزید کہا کہ اس سے ایسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جہاں امریکہ میں محصولات فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔امریکی تاریخ کی ’سب سے مہنگی‘ آتشزدگی: لاس اینجلس کے پُرتعیش گھروں کی تباہی ’کسی ہالی وڈ فلم جیسی تھی‘’نو ادر لینڈ‘: مقبوضہ غربِ اردن پر بنائی گئی فلم جو امریکہ میں ریلیز تو نہ ہوئی لیکن آسکر جیت گئیآڈرے ہیپ برن: آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جنھوں نے نازیوں کے خلاف جاسوسی کیبی بی سی 100 خواتین: ’سیکس کی علامت‘ سمجھی جانے والی اداکارہ جنھوں نے اپنی شہرت کو ایڈز کے خلاف استعمال کیا’ٹائٹینک‘ کی ہیروئن کی جان بچانے والا لکڑی کا تختہ سات لاکھ ڈالر سے زیادہ میں نیلامجولیا رابرٹس: 35 سالہ فلمی کریئر میں عُریاں مناظر نہ فلمانے کا ’فیصلہ میرا اپنا تھا‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈیا کے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں پانچ مقامات پر میزائل حملے: جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستانی فوج کا اعلان

انڈیا نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد پر میزائل داغے ہیں: پاکستانی فوج

ٹرمپ کے ہالی وڈ پر ٹیرف پلان کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

آن لائن اکاؤنٹ جو 63 برس قبل لاپتا ہونے والی خاتون تک پہنچنے کا ذریعہ بنا

حکومتی رکاوٹیں، عسکریت پسندوں کی ناکہ بندیاں اور احتجاج: بلوچستان میں شاہراہوں کی بندش اور ’کروڑوں کا نقصان‘

برطانیہ کی نئی ویزا پالیسی کا ممکنہ ہدف پاکستان اور نائیجریا جیسے ممالک کیوں ہیں؟

صرف 10 لاکھ روپے میں کون سی گاڑی لے سکتے ہیں؟ کم پیسوں میں ملنے والی چند پائیدار گاڑیاں

وہ ’ڈبل ایجنٹ‘ جس نے سوویت یونین کو خفیہ معلومات بیچ کر امریکہ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا

پاکستان، انڈیا کشیدگی کم کروانے کے لیے ایران ثالث کا کردار کیوں ادا کرنا چاہتا ہے؟

غزہ پر ’قبضے‘ کے اسرائیلی منصوبے کے بعد جنگ بندی پر بات چیت کی کوئی وجہ باقی نہیں رہی: حماس

’میٹ گالا‘ میں پنجاب کی انٹری: دلجیت دوسانجھ کو اپنے انداز سے متاثر کرنے والے مہاراجہ بھوپندر سنگھ کون تھے؟

پہلگام فالس فلیگ /مودی کو پہلگام حملے سے 3 دن پہلے حملے کی رپورٹ مل گئی تھی، کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے

جنس سے متعلق روایتی تصورات توڑتی ’بالی وڈ مخالف‘ فلمیں: ’مرد کچھ بھی کھا لیتے ہیں بس اس میں نمک مرچ ڈال دو‘

گریٹر بنگال!! ایک ایسا خواب جو تاریخ، سیاست، ثقافت اور قوم پرستی کو آپس میں جوڑتا ہے

جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر ذیابیطس کے مریضوں کے لئے کیسے مفید ہے؟ جانیں اس کو بنانے اور استعمال کا صحیح طریقہ اور بے شمار فائدے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی