
کراچی: کراچی کی عدالت نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا مقدمہ ڈسچارج کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حسان نیازی کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر بارے کیس کی سماعت ہوئی،پولیس کی طرف سے حسان نیازی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر عدالت نے مقدمے کو خارج کرتے ہوئے تحریک انصاف کے فوکل پرسن حسان نیازی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔