بچھڑے کے جسم پر سمائلی


سڈنی: آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے بچھڑے کے جسم پر قدرتی طور پر ہنسنے والی “سمائلی” بنی ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں پیدا ہونے والا ہالینڈ نسل کے بچھڑے کے جسم پر سمائلی بننے کے باعث لوگوں نے اس کا نام “ہیپی” رکھ دیا۔یہ ہیپی ویسٹ جپس لینڈ کے علاقے ریل بروک کے ایک فارم میں پیدا ہوا جہاں ہر سال تقریباً 700 بچھڑوں کو پالا جاتا ہے۔ ہیپی بھی اسی فارم میں پیدا ہوا جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد دور دور سے آ رہی ہے۔فارم مالک میگن کوسٹر کے مطابق ہمارے ہاں پیدا ہونے والے بچھڑوں کے جسم پر اکثر مختلف قسم کے نشانات پائے جاتے ہیں تاہم ہنسنے والی یہ سمائلی پہلی دفعہ سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچھڑے کے جسم پر سمائلی کے نشان نے ان کے چہرے پر بھی مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔ اسے دیکھنے آنے والے لوگ ہاتھ لگا کر بھی چیک کرتے ہیں کہ کہیں یہ مصنوعی تو نہیں ہے۔یہ بھی پڑھیں: ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فارم کے ملازمین اسے پالنے کی خواہش رکھتے ہیں اس لیے اسے فروخت نہیں کیا جائے گا بلکہ اسے فارم پر ہی پالا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ.. فی لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملنے لگا؟

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، پانچ افراد ہلاک اور 92 زخمی

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، چار افراد ہلاک اور 87 زخمی

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، تین افراد ہلاک اور 74 زخمی

’خوف کی فضا، فتح کا بیانیہ اور اسرائیلی پیغامات‘: ایران پر حملوں کے بعد اٹھنے والے سوال جن کے جواب اب تک نہیں مل پائے

خواجہ میرے خواجہ، دل میں سما جا

اسرائیلی حملوں کے دوران جنگ بندی پر بات چیت کے لیے تیار نہیں: ایران

اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے انٹیلی جنس چیف ہلاک

مسئلہ جنگ بندی کا نہیں، مسئلہ ان چیزوں کو روکنا ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ ہیں: بنیامن نتن یاہو

روس کی ایران، اسرائیل کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ کا پوتن کو بطور ثالث قبول کرنے کا عندیہ

عامر خان کی ’حب الوطنی‘ اور اردوغان کے ساتھ تصویر پر سوالات: ’میں ہمیشہ ہندوستان اور مسلح افواج کا ساتھ دوں گا‘

کیا ایران چند ماہ میں ایٹمی طاقت بننے والا تھا؟

ایبٹ آباد میں خواجہ سرا کا قتل: ’شادی کی تقریب کے دوران نوجوان نے گولیاں چلائیں‘

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔۔ اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟

’آئرن ڈوم‘ اور دیگر اسرائیلی دفاعی نظام کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی