سڈنی فائرنگ واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی و افغان پروپیگنڈا مہم بے نقاب


بھارت اور افغانستان کی جانب سے سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی منظم پروپیگنڈا مہم سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سڈنی میں مقیم پاکستانی نوجوان نوید اکرم کو حملہ آور قرار دے کر جھوٹی معلومات پھیلائیں تاہم نوید اکرم نے ویڈیو اور تحریری پیغامات کے ذریعے اس پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ This is Naveed Akram. A Pakistani living in Sydney. His identity is falsely being used by some media as being one of the Bondi beach gunmen- this is fake news. His life has now been put in danger. He needs our help. Please share. pic.twitter.com/JQGJqGkwW0— Bushra Shaikh (@Bushra1Shaikh) December 14, 2025 نوید اکرم نے واضح کیا کہ ان کا دہشت گردی کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور ان کی تصاویر استعمال کر کے جھوٹا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بے بنیاد پروپیگنڈے نے ان کی سلامتی اور ساکھ کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ نوید اکرم نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں اور اس مہم کو روکنے میں مدد کریں۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق واقعے کے دوران ایک بہادر شہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر حملہ آور کو قابو کیا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد جانیں بچائیں۔ اس شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے طور پر ہوئی ہے جو سڈنی میں پھلوں کی دکان چلاتے ہیں اور دو بچوں کے والد ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش میں احمد ال احمد کو بازو پر دو گولیاں لگیں، تاہم وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب بھارتی، افغان اور اسرائیلی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اور جھوٹی تصاویر کے ذریعے یہ تاثر دیا گیا کہ حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہے، تاہم کسی بھی مستند عالمی ذریعے نے ان الزامات کی تصدیق نہیں کی۔ جب نوید اکرم کی تصاویر چلائی گئیں تو وہ خود منظر عام پر آ گئے اور تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔ نوید اکرم نے اپنے فیس بک پیغام اور برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ انہیں ایک دوست نے آگاہ کیا کہ ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور انہیں حملہ آور قرار دیا جا رہا ہے، جس پر وہ شدید صدمے میں چلے گئے۔ ادھر سڈنی میں دہشت گردی کے واقعے پر پاکستان کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اس حملے پر شدید رنجیدہ ہے اور آسٹریلوی حکومت، عوام اور زخمیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

صوبہ سندھ میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

سڈنی فائرنگ واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی و افغان پروپیگنڈا مہم بے نقاب

پاک بحریہ کا شمالی بحیرۂ عرب میں جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

تجارتی رکاوٹوں، بے روزگاری اور غربت کے باوجود افغانستان کی معیشت میں تیزی کیسے آئی؟

’خطے میں سب سے کم مہنگائی‘: تجارتی رکاوٹوں کے باوجود افغانستان کی اقتصادی شرحِ نمو پاکستان سے بہتر کیسے ہے؟

بونڈائی ساحل پر فائرنگ سے 15 افراد ہلاک: مارے جانے والے حملہ آور کے پاس 2015 سے اسلحے کا لائسنس تھا، آسٹریلوی پولیس

احمد ال احمد: بونڈائی میں حملہ آور پر قابو پانے والے ’ہیرو‘ جنھیں ٹرمپ اور نتن یاہو نے بھی خراج تحسین پیش کیا

’برین میپنگ ٹیسٹ‘: پولیس نے چار سال بعد اپنی ہی بیوی کے قاتل کو کیسے پکڑا؟

پشاور جلسے میں ناقص کارکردگی، پی ٹی آئی کی آدھی تنظیم کو شوکاز جاری

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: حملہ آور باپ بیٹا تھے، ایک حملہ آور ہلاک دوسرا شدید زخمی، 15 عام شہری حملے میں مارے گئے: پولیس

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: حملہ آور باپ بیٹا تھے، ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے، 15 عام شہری حملے میں مارے گئے: پولیس

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’دوست نے بتایا تمہاری تصویر وائرل ہے، تمہیں حملہ آور کہا جا رہا ہے‘

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی، بچوں سمیت 40 زخمی ہسپتال میں زیر علاج

سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ’دہشت گردی‘: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی، بچوں سمیت 40 زخمی ہسپتال میں زیر علاج

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’یہ میں نہیں ہوں، پلیز اس تصویر کو شیئر نہ کریں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی