صوبہ سندھ میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 15 تا 21 دسمبر تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ نے سی ایم ایس اسکول، یو سی اولڈ حاجی کیمپ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، انسدادِ پولیو مہم کے دوران سندھ کے ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ صوبے کے 30 اضلاع کی 1345 یونین کونسلز میں پولیو مہم چلائی جار رہی ہے، انسداد پولیو مہم کے لیے 80 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز تعینات کیے گئے ہیں، پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے 21 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں، جن میں 400 لیڈی پولیس کانسٹیبلز بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سندھ میں پولیو وائرس کی بروقت نشاندہی کے لیے مضبوط نگرانی کا نظام موجود ہے، حالیہ سال صوبے کے 6 اضلاع میں پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، پولیو کے موجودہ کیس کی نشاندہی اگست 2025 میں ضلع بدین میں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی نگرانی کے ذریعے پولیو وائرس کی بروقت نشاندہی کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کچے میں پولیس آپریشن جاری، بس سے اغوا 18 میں سے 11 مسافر بازیاب

گھوٹکی گڈو کشمور لنک روڈ پر اغوا کیے گئے تمام مسافر بازیاب کروا لیے گئے، سندھ پولیس کا دعویٰ

یوکرین کا پہلی بار زیرسمندر ڈرون سے روسی آبدوز تباہ کرنے کا دعویٰ: اس آپریشن کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

گھوٹکی میں مسافروں کے اغوا کے بعد پولیس کی کارروائی، حکام کا 10 افراد کی بازیابی کا دعویٰ

پہلگام حملے کے آٹھ ماہ بعد جمع کرائی جانے والی چارج شیٹ میں کن کالعدم تنظیموں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے؟

مشرقی پاکستان سے آخری پرواز: سرینڈر سے انکار کرنے والے پاکستانی فوجی اور ڈھاکہ سے فرار کی کہانی

پینوراما ایڈٹ: صدر ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

’نتیش کمار فوری استعفیٰ دیں‘: مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیرِ اعلیٰ کو تنقید کا سامنا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی.. نئی قیمتیں کیا ہیں؟

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے.. شدت کیا تھی؟

شہدا کے ورثا کیلیے امدادی رقم ایک کروڑ روپے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بڑا اعلان

ایک 10 سالہ بچی، دو راہب اور ہولوکاسٹ میں بچ جانے والی شخصیت: بونڈائی حملے میں مرنے والے کون ہیں؟

نوید اکرم اور ساجد: آسٹریلیا کے بونڈائی حملہ آور باپ بیٹے کے بارے میں ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

دو عالمی ریکارڈ توڑنے کی ’کامیاب کوشش‘ کرنے والے سلطان گولڈن جنھیں والد یہ کام کرنے سے منع کرتے تھے

لاہور کے شہری کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 23 لاکھ سے زیادہ کا جرمانہ: مگر یہ ماجرا ہے کیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی