
کراچی کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس اور ڈی ایچ اے سمیت کئی علاقوں میں زمین لرزنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جہاں لوگوں نے اچانک جھٹکوں کو محسوس کیا۔
ذرائع کے مطابق سائٹ ایریا، ٹیپو سلطان روڈ، پہلوان گوٹھ اور بحریہ ٹاؤن کے مکینوں نے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، جس کے بعد متعدد شہری احتیاطی طور پر گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسی طرح بلوچستان کے علاقے وندر سے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کی رپورٹس سامنے آئیں۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔