شہدا کے ورثا کیلیے امدادی رقم ایک کروڑ روپے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بڑا اعلان


شہدا کے ورثا کے لیے امدادی رقم میں نمایاں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کا عملی اعتراف کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں پاک بھارت جنگ کے دوران شہید ہونے والے فورسز اہلکاروں کے ورثا سے ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ نے اہم فیصلوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی نے شہدا کے ورثا امدادی رقم 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا، جبکہ زخمی اہلکاروں کیلیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔ یہ اقدام فورسز اور ان کے خاندانوں کے حوصلے کو بلند کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت شہدا کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہدا قوم کا فخر ہیں اور ان کے ورثا کی کفالت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

تقریر ایڈٹ کرنے کا معاملہ: ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، ادارے کا عدالت میں اپنے دفاع کا اعلان

عمران خان کی جیل میں پُش اپس لگانے کی تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

بونڈائی حملہ: ’ساجد اکرم کا تعلق حیدر آباد سے تھا، انھوں نے آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد چھ بار انڈیا کا دورہ کیا‘

’ڈیجیٹل ٹوکنائزیشن‘ کیا ہے اور پاکستان نے اپنے اثاثوں کے لیے بائنانس کی مدد کیوں حاصل کی ہے؟

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’اچھی خبر کہ حملہ آور پاکستان سے نہیں لیکن انڈین مسلمانوں کے لیے بُری خبر‘

کچے میں پولیس آپریشن جاری، بس سے اغوا 18 میں سے 11 مسافر بازیاب

باجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی مذمت

بونڈائی ساحل پر حملہ: نوید اکرم کے ہوش میں آنے کے بعد ہسپتال میں پولیس کی ان سے تفتیش

نوید اکرم کے ہوش میں آنے کے بعد ہسپتال میں پولیس کی ان سے تفتیش

سڈنی کے بونڈائی ساحل پر حملہ کرنے والے نوید اکرم ہوش میں آ گئے، پولیس کی تفتیش جاری: آسٹریلوی میڈیا

گھوٹکی گڈو کشمور لنک روڈ پر اغوا کیے گئے تمام مسافر بازیاب کروا لیے گئے، سندھ پولیس کا دعویٰ

انسداد دِہشتگردی عدالت: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

یوکرین کا پہلی بار زیرسمندر ڈرون سے روسی آبدوز تباہ کرنے کا دعویٰ: اس آپریشن کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

مانسہرہ میں کار حادثے کا شکار، بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی