’نتیش کمار فوری استعفیٰ دیں‘: مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیرِ اعلیٰ کو تنقید کا سامنا


انڈین ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک سرکاری تقریب کے دوران ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا حجاب زبردستی اُتارنے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں اُنھیں آڑَے ہاتھوں لے رہی ہیں۔ حزبِ اختلاف کی جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے اس معاملے پر وزیرِ اعلیٰ کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کانگریس کی جانب سے ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہیں۔ ان کی بے شرمی دیکھیں ایک خاتون ڈاکٹر اپنا اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی تھیں اور نتیش کمار نے ان کا حجاب اتار دیا۔‘کانگریس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’نتیش کمار کو اس رویے کے لیے فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ یہ بدتمیزی ناقابلِ معافی ہے۔‘یہ تقریب کیا تھی؟وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے پیر کو وزیرِ اعلیٰ آفس میں ڈاکٹرز کو نوکری کے تقرری نامے دینے کی تقریب میں شرکت کی۔ نتیش کمار کے ایکس اکاؤنٹ پر اس تقریب کی تصاویر لگائی گئی ہیں، تاہم جس خاتون کا حجاب اُتارنے کا معاملہ زیر بحث ہے، ان تصاویر میں وہ شامل نہیں ہے۔ اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نتیش کمار، کی ذہنی حالت اب قابل رحم حالت میں پہنچ چکی ہے۔‘ آر جے ڈی کے ترجمان اعجاز احمد نے انڈین اخبار ’دی ہندو‘ کو بتایا کہ، انڈیا کا آئین تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی مذہبی روایات اور رسومات پر چلنے کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب بہار کے وزیرِ اعلیٰ سے متعلق کوئی تنازع کھڑا ہوا ہو۔ اس سے قبل بھی وہ کئی مواقع پر تنازعات کی زد میں آتے رہے ہیں۔اگست میں نتیش کمار نے ایک مدرسے میں ہونے والی تقریب میں ٹوپی پہننے سے انکار کر دیا تھا، جس پر مسلم کمیونٹی کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔ چند ماہ قبل نتیش کمار ایک تقریب میں شریک تھے اور اس دوران اُنھیں ایک سرکاری افسر کی جانب سے ایک چھوٹا سے گملہ پیش کیا گیا۔ لیکن نتیش کمار نے اسے وصول کرنے کے بعد اسے اس افسر کے سر پر ہی رکھ دیا۔ ’دی ہندو‘ کی رپورٹ کے مطابق مہاتما گاندھی کی 77 ویں برسی کی تقریب کے دوران اُنھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، نتیش کمار نے اچانک تالیاں بجانا شروع کر دی تھیں۔ جبکہ ایک موقع پر قومی ترانے کے دوران وہ اپنے سکریٹری کے ساتھ خوش گپیاں کر رہے تھے۔ گذشتہ برس اُنھیں، اپوزیشن جماعتوں نے اُس وقت ’بے بس‘ وزیرِ اعلیٰ قرار دیا تھا، جب اُنھوں نے ایک تقریب کے دوران وزیرِ اعظم نریندر مودی کے پاؤں چھونے کی کوشش کی تھی۔ کیا حجاب تنازع انڈین مسلمانوں کے خلاف امتیازی اقدامات کے تسلسل کی کڑی ہے؟مسکان خان: ’جب ڈر لگتا ہے تو اللہ کا نام لیتی ہوں، جس سے حوصلہ ملتا ہے‘'صرف حجاب پہننے کی اجازت چاہتی ہیں، جو ہماری شناخت سے جُڑا ہے‘انڈیا میں مسلمان خواتین کی انٹرنیٹ پر ’نیلامی‘سوشل میڈیا پر ردِعمل سوشل میڈیا پر نتیش کمار کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ماضی میں ان سے جڑے تنازعات پر بات ہو رہی ہے۔ محمد زبیر نامی صارف لکھتے ہیں کہ ایک سرکاری تقریب کے دوران بہار کے وزیرِ اعلیٰ نے ایک ڈاکٹر کا نقاب ہٹانے کی کوشش کی، ’حتی کے ڈپٹی وزیرِ اعلیٰ نے بھی اُنھیں روکنے کی کوشش کی۔ وہ ماضی میں بھی عجیب و غریب حرکتیں کرتے رہے ہیں۔‘ آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین نے بھی وزیرِ اعلیٰ کے اس اقدام کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے، اُن سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اگر ایک ریاست کا وزیر اعلی خود ایسی حرکت کر سکتا ہے تو پھر مسلم خواتین کی عزت اور تحفظ کی ضمانت کون دے گا۔‘ اشوک نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’مودی کے اہم اتحادی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک مسلم لیڈی ڈاکٹر کو تقرری کا لیٹر دیتے ہوئے زبردستی نقاب اتار دیا۔ مودی کے ہندوستان میں بدتمیزی اور اسلامو فوبیا کو سرکاری منظوری حاصل ہے۔‘ایک صارف نے لکھا کہ میں وزیر اعلیٰ کا دفاع نہیں کر رہا، ’لیکن دوسرے لوگ درست شناخت کی کیسے تصدیق کر سکتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ پاسپورٹ کی تصویر کے لیے اپنا چہرہ ڈھانپے گی یا نہیں؟‘Getty Imagesبی جے پی کا ردِعمل سوشل میڈیا پر تنقید اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے استعفے کے مطالبے پر ریاست میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی ردِعمل دیا ہے۔ بی جے پی بہار کی جانب سے ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کو ’دوغلا پن‘ قرار دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے اپنے بیان کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں اپوزیشن جماعت کا ایک رہنما مبینہ طور پر ایک خاتون کو گھونگھٹ ہٹانے کا کہہ رہا ہے۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ اس سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا اخلاقیات کے بارے میں دہرا معیار ظاہر ہوتا ہے۔ بی جے پی بہار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ خواتین کے تحفظ، عزت اور اُنھیں بااختیار بنانے کے لیے جعلی بیان بازی کے بجائے ریاست میں بہت کام کر رہا ہے اور بہار کی خواتین اس فرق کو سمجھتی ہیں۔ Getty Imagesنتیش کمار کون ہیں؟نتیش کمار کی پیدائش یکم مارچ 1951 میں پٹنہ کے بختیار پور میں ہوئی تھی۔ بہار کالج آف انجينيرگ، پٹنہ سے اپنی تعلیم مکمل کر نے کے بعد وہ 1985 میں سیاست میں آئے۔نتیش کمار جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر ہیں اور وہ کبھی بی جے پی تو کبھی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر بہار میں حکومت قائم کرتے رہے ہیں۔ اُن کا شمار ریاست بہار میں سب سے زیادہ مدت کے لیے وزیر اعلی رہنے والے سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔ گذشتہ برس اُنھوں نے اچانک اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ چھوڑ کر ایک بار پھر بی جے پی سے اتحاد قائم کر کے وہاں حکومت قائم کر لی تھی۔ کرناٹک میں حجاب پر پابندی: ’جب لوگ اپنی مذہبی رسومات پر عمل کر سکتے ہیں تو ہم پر پابندی کیوں؟‘مسکان خان: ’جب ڈر لگتا ہے تو اللہ کا نام لیتی ہوں، جس سے حوصلہ ملتا ہے‘'صرف حجاب پہننے کی اجازت چاہتی ہیں، جو ہماری شناخت سے جُڑا ہے‘انڈیا میں مسلم خواتین کی جعلی نیلامی کے الزام میں ایک خاتون کی گرفتاری’انڈیا میں نفرت پھیلانے والے ہر شخص کے خلاف قانونی لڑائی لڑوں گا‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

تقریر ایڈٹ کرنے کا معاملہ: ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، ادارے کا عدالت میں اپنے دفاع کا اعلان

عمران خان کی جیل میں پُش اپس لگانے کی تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

بونڈائی حملہ: ’ساجد اکرم کا تعلق حیدر آباد سے تھا، انھوں نے آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد چھ بار انڈیا کا دورہ کیا‘

’ڈیجیٹل ٹوکنائزیشن‘ کیا ہے اور پاکستان نے اپنے اثاثوں کے لیے بائنانس کی مدد کیوں حاصل کی ہے؟

بونڈائی ساحل پر حملہ: ’اچھی خبر کہ حملہ آور پاکستان سے نہیں لیکن انڈین مسلمانوں کے لیے بُری خبر‘

کچے میں پولیس آپریشن جاری، بس سے اغوا 18 میں سے 11 مسافر بازیاب

باجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی مذمت

بونڈائی ساحل پر حملہ: نوید اکرم کے ہوش میں آنے کے بعد ہسپتال میں پولیس کی ان سے تفتیش

نوید اکرم کے ہوش میں آنے کے بعد ہسپتال میں پولیس کی ان سے تفتیش

سڈنی کے بونڈائی ساحل پر حملہ کرنے والے نوید اکرم ہوش میں آ گئے، پولیس کی تفتیش جاری: آسٹریلوی میڈیا

گھوٹکی گڈو کشمور لنک روڈ پر اغوا کیے گئے تمام مسافر بازیاب کروا لیے گئے، سندھ پولیس کا دعویٰ

انسداد دِہشتگردی عدالت: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

یوکرین کا پہلی بار زیرسمندر ڈرون سے روسی آبدوز تباہ کرنے کا دعویٰ: اس آپریشن کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

مانسہرہ میں کار حادثے کا شکار، بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی