پشاور جلسے میں ناقص کارکردگی، پی ٹی آئی کی آدھی تنظیم کو شوکاز جاری


پشاور جلسے میں افسوسناک کارکردگی پر پی ٹی آئی ضلعی تنظیم نے آدھی کابینہ کو شوکاز جاری کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کی جانب سے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ضلع کابینہ کے 25 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 7 دسمبر کو اسپورٹس کمپلیکس حیات آباد میں منعقد ہونے والے عوامی جلسے سے قبل منصوبہ بندی اور رابطہ کاری کے حوالے سے کئی اجلاس منعقد کیے گئے تھے جن میں ضلعی قیادت نے ایونٹ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے واضح ہدایات، مخصوص ذمہ داریاں اور موبلائزیشن اہداف طے کیے تھے۔ شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق ضلعی قیادت کے مشاہدے میں آیا کہ کابینہ کے بعض اراکین نے ان ہدایات اور سرکاری طور پر ابلاغ کی گئی ذمہ داریوں پر عمل درآمد نہیں کیا۔ نوٹس میں اس طرز عمل کو پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ کوتاہی ضلعی کابینہ کے رکن کے طور پر سونپی گئی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکامی کی عکاس ہے۔ پی ٹی آئی ضلعی کابینہ 50 سے زائد ممبران پر مشتمل ہے ایسے میں نصف کابینہ یعنی 25 ممبران کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن مین علاؤالدین، جہانگیر آفریدی، عطا اللہ، گل بادشاہ، ملک مسرور، فرحان حمزہ، امتیاز برکی، ارباب نادر، اجمل خان، ندیم عثمان خیل، ملک امان، ایوب خان، نعیم دران پور، عبدالستار، زفران، اشرف درمانگی، ذوالفقار ایڈووکیٹ، سعد اللہ، سمیع اللہ ایڈووکیٹ، سید بادشاہ، واجد خلیل، زاہد گل مہمند، نور محمد اکاخیل، سید سعیدان شاہ بادشاہ اور سہیل آفریدی شامل ہیں۔ شوکاز نوٹس کے مطابق تمام اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نوٹس کے اجرا کے تین دن کے اندر اندر اپنے طرزِ عمل سے متعلق تحریری وضاحت جنرل سیکریٹری کے دفتر میں جمع کرائیں۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ وضاحت میں یہ بتایا جائے کہ تنظیمی ہدایات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا اور کیوں نہ پارٹی آئین کے مطابق تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مذکورہ جلسے میں پارٹی کی ضلعی تنظیم نے 5 کابینہ ممبران سینئر وائس پریذیڈنٹ رحیم اللہ، وائس پریذیڈنٹ عدنان ممریز، صدر حیات آباد میاں آصف، جنرل سیکریٹری حیات آباد عمران سالارزئی اور سینئر نائب صدر حیات آباد حاجی مسلم خان کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کچے میں پولیس آپریشن جاری، بس سے اغوا 18 میں سے 11 مسافر بازیاب

گھوٹکی گڈو کشمور لنک روڈ پر اغوا کیے گئے تمام مسافر بازیاب کروا لیے گئے، سندھ پولیس کا دعویٰ

یوکرین کا پہلی بار زیرسمندر ڈرون سے روسی آبدوز تباہ کرنے کا دعویٰ: اس آپریشن کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

گھوٹکی میں مسافروں کے اغوا کے بعد پولیس کی کارروائی، حکام کا 10 افراد کی بازیابی کا دعویٰ

پہلگام حملے کے آٹھ ماہ بعد جمع کرائی جانے والی چارج شیٹ میں کن کالعدم تنظیموں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے؟

مشرقی پاکستان سے آخری پرواز: سرینڈر سے انکار کرنے والے پاکستانی فوجی اور ڈھاکہ سے فرار کی کہانی

پینوراما ایڈٹ: صدر ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

’نتیش کمار فوری استعفیٰ دیں‘: مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیرِ اعلیٰ کو تنقید کا سامنا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی.. نئی قیمتیں کیا ہیں؟

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے.. شدت کیا تھی؟

شہدا کے ورثا کیلیے امدادی رقم ایک کروڑ روپے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بڑا اعلان

ایک 10 سالہ بچی، دو راہب اور ہولوکاسٹ میں بچ جانے والی شخصیت: بونڈائی حملے میں مرنے والے کون ہیں؟

نوید اکرم اور ساجد: آسٹریلیا کے بونڈائی حملہ آور باپ بیٹے کے بارے میں ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

دو عالمی ریکارڈ توڑنے کی ’کامیاب کوشش‘ کرنے والے سلطان گولڈن جنھیں والد یہ کام کرنے سے منع کرتے تھے

لاہور کے شہری کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 23 لاکھ سے زیادہ کا جرمانہ: مگر یہ ماجرا ہے کیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی