ایران: سر نہ ڈھانپنے پر دو خواتین پر دہی سے حملہ


ایران میں حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے دو خواتین کو ایک شخص کی جانب سے سرعام سر نہ ڈھانپنے کی پاداش میں دہی سے حملہ کیے جانے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ اس ایک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دکان پر آنے والی دو خواتین کی ان کے بعد وہاں آنے والے ایک شخص سے تکرار ہوتی ہیں جس کے بعد وہ شخص دکان میں موجود شیلف سے دہی کا پیکٹ اٹھا کر ان کے سروں پر دے مارتا ہے۔ایران کی عدلیہ نے کہا کہ دونوں خواتین کو اپنے بال دکھانے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں خواتین کا سرعام سر نہ ڈھانپنا غیر قانونی ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ اس شخص کو بھی امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔یہ گرفتاریاں ملک میں کئی مہینوں سے جاری احتجاج کے بعد ہوئی ہیں جن میں حجاب کو لازمی پہننے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔فوٹیج میں دکان میں موجود خواتین کو دکھایا گیا ہے، جو سامان خریدنے کے لیے اپنی باری کے انتظار میں ہیں۔ اتنے میں ایک شخص وہاں آتا ہے جو ان خواتین سے بات کرتا ہے ، بظاہر مختصر تکرار کے بعد وہ بار بار ان خواتین پر دہی سے حملہ کرتا ہے۔ اس کے بعد حملہ آور کو دکاندار دکان سے باہر دھکیل دیتا ہے۔عدلیہ کی میزان نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ان افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے اور تینوں کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔اس میں مزید کہا گیا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے دکان کے مالک کو ’نوٹس‘ جاری کیے گئے ہیں۔یہ بھی پڑھیےایران سے کرناٹک تک: انڈیا میں سبھی ایران میں خواتین کے احتجاج کی حمایت کیوں کر رہے ہیں؟مہسا امینی کی ہلاکت: ایران میں خواتین کا بال کٹوا کر احتجاجایران کے مظاہرے رُکتے کیوں نہیں؟Getty Imagesایران میں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر حجاب نہ پہننا غیر قانونی ہے، تاہم بڑے شہروں میں بہت سے لوگ قواعد کے باوجود اس کے بغیر گھومتے ہیں۔اس قانون کے خلاف غصے اور مایوسی نے ایرانی معاشرے میں اختلاف کو ہوا دی ہے۔تہران میں اخلاقی پولیس کی جانب سے ’غلط طریقے سے‘ حجاب پہننے کے الزام میں حراست میں لی گئی ایک 22 سالہ خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد ستمبر میں ایران میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ مظاہروں کا دائرہ وسیع ہوتا گیا لیکن حکام حجاب کے حوالے سے قوانین پر قائم رہے۔ دسمبر سے اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار اور چار مظاہرین کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔ ایک سخت گیر ایرانی رکن پارلیمنٹ، حسین علی حاجی ڈیلیگانی نے عدلیہ کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے 48 گھنٹوں کے اندر قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔سنیچر کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایرانی خواتین کو ’مذہبی ضرورت‘ کے طور پر حجاب پہننا چاہیے۔انھوں نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا کہ حجاب ایک قانونی معاملہ ہے اور اس کی پابندی واجب ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کارل ڈونٹز: جرمن فوج کے وہ ایڈمرل جنھیں ہٹلر نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنا جانشین منتخب کیا تھا

پاکستان کا انڈیا کے ’جارحانہ اقدامات‘ پر اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

انڈیا کی درسی کتب سے مغل بادشاہوں کے ابواب حذف: ’تاریخ کا مطالعہ صرف حملہ آوروں کی فتوحات تک محدود نہیں رہ سکتا‘

صدارتی محل کا دروازہ توڑنے والا ٹینک اور اجتماعی قبرستان: جب امریکہ کو ویتنام میں شکست تسلیم کر کے اپنی فوجیں نکالنی پڑیں

پہلگام حملے کے بعد انڈیا سے واپس پاکستان آنے والے منسا اور عبداللہ اب کس حال میں ہیں

پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی: ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان حالات کیسے بہتر ہوئے؟

مقبولیت میں کمی کے بعد حیرت انگیز واپسی، انتھونی البانیز جو آسٹریلیا میں دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے

اسرائیل کے ’دہرے کھیل‘ کے الزام پر قطر کا ردعمل: ’کیا 138 یرغمالی غزہ میں نام نہاد فوجی آپریشن سے بازیاب ہوئے؟‘

اداکار اعجاز خان کا شو ’ہاؤس اریسٹ‘ فحش مواد کے الزام پر ہٹا دیا گیا، خواتین کمیشن کی جانب سے طلبی

اسرائیل کے ریزرو فوجیوں کا غزہ جنگ بندی کے لیے نتن یاہو پر دباؤ: ’ہر لمحے کی تاخیر باعثِ شرم ہے‘

انڈیا اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر جنگ کا خطرہ کتنا حقیقی ہے؟

پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات میں ترکی شامل ہوا تو پاکستان خیرمقدم کرے گا: شہباز شریف

کھانے کے بعد گرما گرم چائے اور کافی پینے کی طلب لیکن معدہ بھی پریشان، ایسے میں کریں تو کیا

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مدارس بند، سیاحوں کی آمد پر پابندی: ’مدارس انڈیا کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی