مجھے خدشہ ہے ملک میں مارشل لا لگ سکتا ہے، بلاول بھٹو


لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لارجربینچ نہیں بنتا تو پاکستان میں آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے خدشہ ہے کہ ملک میں مارشل لا لگ سکتا ہے، ہماری عدلیہ کو سوچنا چاہئے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ عدالت انصاف فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔واضح رہے کہ ایک دن قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں اب مارشل لا نہیں لگ سکتا ہے، وقت آگیا ہے کہ سڑکوں پر نکلیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا پاکستان میں ایک بار پھر دہشتگردی نے سراٹھایا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، ایک نااہل شخص کی وجہ سے پاکستان کو ایک بار پھر دہشتگردی کا سامنا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا ہماری بہادر افواج بے جگری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں،  دہشتگردی کوشکست دینے کے لیے جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں، تحریک انصاف غیر سیاسی لوگوں سے بھری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے 73 کے آئین کی بنیاد رکھی ، ہماری عدلیہ کو سوچنا چاہئے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ انتخابات کے معاملے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قوم کے سامنے ہے۔بلاول بھٹو نے کہا ملک کے موجودہ مسائل کا حل آئین و قانون کی عملداری میں ہے، سینئر ججز کی طرف سے عدلیہ پر تنقید ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے ملیر میں عمران خان کو شکست دی، ملتان میں شاہ محمود قریشی کو بری طرح شکست ہوئی۔الیکشن التواء کیس، فیصلہ محفوظ، سپریم کورٹ کل فیصلہ سنائے گیشہر قائد کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے استفسار کیا کراچی میں پہلے میئر بنتے رہے اس وقت ہمارے اداروں کو خیال کیوں نہیں آیا ؟  اب پیپلزپارٹی کراچی میں اپنا میئر بنانے جارہی ہے تو اداروں کو اعتراض ہو رہا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہم ہر وقت الیکشن کے لیے تیارہیں، پاکستان کو ایک بار پھر آمریت کی دلدل میں پھینکا جا رہا ہے، اب بھی وقت ہے کہ ہم ہوش کے ناخن لیں، ہمارے اتحادیوں کے الیکشن پر اعتراض میں وزن ہے۔قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ یوسی 5 کے جنرل سیکریٹری کے گھر جا کر غلام رسول سے ان کے بھائی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا اورشہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔رجسٹرار سپریم کورٹ اپنے عہدے سے دستبردار ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا خطواضح رہے کہ غلام رسول لغاری کے بھائی کراچی پولیس آفس میں حملے کے دوران شہید ہو گئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پہلگام واقعہ: تحقیقات کے لیے سکیورٹی کونسل کے ارکان پر مشتمل کمیشن بنایا جائے، خواجہ آصف

پہلگام واقعہ: سکیورٹی کونسل کے ممبران پر مشتمل تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے، خواجہ آصف

وزیراعلیٰ ہاؤس سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلایا جارہا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

گجرات کے قصائی مودی نے اگر پانی بند کیا تو اُنکا خون بہے گا، بلاول بھٹو

توانائی کے منصوبوں میں تاخیر نا قابل قبول ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

بھارتی گانوں کی نشریات بند کردی گئیں

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ، آرمی چیف

صدرمملکت اور وزیراعظم کی ملاقات، بھارت کے جارحانہ رویہ پر شدید تشویش کا اظہار

وزیرخارجہ کا صومالی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، بھارتی پراپیگنڈے سے آگاہ کیا

پہلگام حملہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' ملوث نکلی، خفیہ دستاویزات لیک

پاک بھارت کشیدگی میں ایٹمی تصادم کا خدشہ ہمیشہ موجود رہتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

پہلگام حملہ انڈین سکیورٹی اداروں کی ناکامی، پاکستان اور انڈیا کے درمیان باقاعدہ جنگ کا امکان نہیں: سابق سربراہ ’را‘ کا بی بی سی کو انٹرویو

کوئی ابہام نہ رہے، انڈیا کی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا: جنرل عاصم منیر

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی