رضا پہلوی کے دورہ اسرائیل کا اعلان


تل ابیب: ایرانی رضا پہلوی رواں ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے، اس بات کا اعلان اسرائیلی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔مؤقر اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل اور برطانوی خبر رساں ایجسنی روئٹرز کے مطابق اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کا عوامی دورہ کرنے والے سب سے سینئر ایرانی شخص ہوں گے۔واضح رہے کہ ایران کے شاہ 1979 میں آنے والے اسلامی انقلاب کے بعد معزول کر دیے گئے تھے اور وہ بیرون ملک چلے گئے تھے، ان کے صاحبزادے رضا پہلوی آج تک جلاوطن ہیں۔دورے کے حوالے سے اسرائیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رضا پہلوی کے دورے کا مقصد اسرائیل اور ایرانی عوام کے درمیان تعاون کا فروغ اور قائم ایرانی حکومت کی مشترکہ مخالفت کا اظہار ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے دورے کے دوران رضا پہلوی اسرائیل کی سرکاری ہولوکاسٹ یادگاری تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ رضا پہلوی کے دورہ اسرائیل کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب سعودی عرب اور ایران کے درمیان سرد مہری کی برف پگھلی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں اپنے اپنے سفارتخانے قائم کرنے پہ خاصی پیشرفت بھی کرچکے ہیں۔ایران کی سعودی بادشاہ کو دورہ تہران کی دعوتچین کی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان قائم ہونے والے تعلقات کے باعث ایران کی جانب سے سعودی عرب کے فرماں روا کو دورہ تہران کی بھی دعوت دی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ.. فی لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملنے لگا؟

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، پانچ افراد ہلاک اور 92 زخمی

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، چار افراد ہلاک اور 87 زخمی

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، تین افراد ہلاک اور 74 زخمی

’خوف کی فضا، فتح کا بیانیہ اور اسرائیلی پیغامات‘: ایران پر حملوں کے بعد اٹھنے والے سوال جن کے جواب اب تک نہیں مل پائے

خواجہ میرے خواجہ، دل میں سما جا

اسرائیلی حملوں کے دوران جنگ بندی پر بات چیت کے لیے تیار نہیں: ایران

اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے انٹیلی جنس چیف ہلاک

مسئلہ جنگ بندی کا نہیں، مسئلہ ان چیزوں کو روکنا ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ ہیں: بنیامن نتن یاہو

روس کی ایران، اسرائیل کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ کا پوتن کو بطور ثالث قبول کرنے کا عندیہ

عامر خان کی ’حب الوطنی‘ اور اردوغان کے ساتھ تصویر پر سوالات: ’میں ہمیشہ ہندوستان اور مسلح افواج کا ساتھ دوں گا‘

کیا ایران چند ماہ میں ایٹمی طاقت بننے والا تھا؟

ایبٹ آباد میں خواجہ سرا کا قتل: ’شادی کی تقریب کے دوران نوجوان نے گولیاں چلائیں‘

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔۔ اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟

’آئرن ڈوم‘ اور دیگر اسرائیلی دفاعی نظام کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی