آپ! بلا ضرورت ٹانگیں کیوں ہلاتے ہیں؟


واشنگٹن: عام طور پر کہا جاتا ہے کہ اگر آپ بلا ضرورت اپنی ٹانگیں ہلاتے ہیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ آپ فکر مند ہیں، تناؤ یا پھر بوریت کا شکار ہیں۔عموماً غیر ضروری طور پر لوگوں کا ٹانگ ہلانا ہم ریسٹورنٹس میں دیکھتے ہیں، صوفوں یا کرسی پہ براجمان افراد سے بھی یہ حرکت سرزد ہوتی دکھائی دیتی ہے، اس کے متعلق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بعض لوگ عادتاً ایسا کرتے ہیں لیکن سائنسی طور پر اس عمل کو ٹریمر کہا جاتا ہے جو سنگین بیماری ہر گز نہیں ہے لیکن ایک عارضی عمل گردانا جاتا ہے۔امریکہ کی مؤقر ویب سائٹ ’ ہیلتھ لائن‘ کے مطابق غیر ضروری طور پر ٹانگیں ہلانے کی کئی وجوہات و علامات  ہوسکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق میڈیکل سائنس میں دو طرح کی وجوہات کے باعث ہوسکتی ہیں جس میں پہلی وجہ ریسٹلیس لیگز سینڈروم (Restless leg syndrome) اور دوسری وجہ ٹریمر ہے۔اس سلسلے میں ماہرین کہتے ہیں کہ جب ٹانگوں کے علاوہ جسم کے دیگر حصے غیر ضروری حرکت کرنا شروع ہوجائیں تو اسے ٹریمر کہتے ہیں جب کہ ریسٹلیس لیگز سینڈروم میں انسان اپنی ٹانگوں پر مختلف اقسام کی حساسیت محسوس کرنے لگتا ہے جیسا کہ درد کا احساس، کسی چیز کے چلنے یا خارش کا احساس اور جلنے کی کیفیت قابل ذکر ہیں، یہ کیفیت عموماً رات کے وقت یا آرام کے اوقات میں زیادہ محسوس ہوتی ہےویب سائٹ کے مطابق کچھ لوگ کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے، لکھتے ہوئے، پڑھتے ہوئے یا ٹی وی دیکھنے کے دوران ٹانگیں ہلاتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک تحقیق یہ بھی کہتی ہے کہ جسم میں حرکت پیدا کرنا، کام میں توجہ کو بہتر بناسکتی ہے۔ٹانگوں میں غیر ضروری حرکت پیدا کرنے کی ایک اور وجہ بوریت بھی قرار دی گئی ہے، جسم میں حرکت پیدا کرنے سے تناؤ میں کمی آتی ہے۔ جب انسان ماحول سے بیزاری کا شکار ہوتا ہے تو وہ اس کیفیت کو کچھ حد تک کم کرنے کے لیے غیر ارادی طور پر جسم میں حرکت پیدا کرتا ہے۔ماہرین کا یہ بھی استدلال ہے کہ بعض افراد اپنی ٹانگوں کو ہلانے کے بجائے ہاتھوں کی انگلیاں چٹخاتے ہیں۔انسان پیدائشی طور پر الفاظ دیکھ سکتا ہے، نئی ریسرچ سامنے آ گئیاس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر طویل دورانیے تک ایک ہی طریقے سے بیٹھنا ہو تو بیٹھنے کے طریقے کو بدل لیں، کسی اور جگہ بیٹھ جائیں کیونکہ طویل دورانیے تک ایک ہی جگہ بیٹھنے سے بھی ٹانگوں میں غیر ارادری طور پر حرکت پیدا ہوتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کارل ڈونٹز: جرمن فوج کے وہ ایڈمرل جنھیں ہٹلر نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنا جانشین منتخب کیا تھا

پاکستان کا انڈیا کے ’جارحانہ اقدامات‘ پر اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

انڈیا کی درسی کتب سے مغل بادشاہوں کے ابواب حذف: ’تاریخ کا مطالعہ صرف حملہ آوروں کی فتوحات تک محدود نہیں رہ سکتا‘

صدارتی محل کا دروازہ توڑنے والا ٹینک اور اجتماعی قبرستان: جب امریکہ کو ویتنام میں شکست تسلیم کر کے اپنی فوجیں نکالنی پڑیں

پہلگام حملے کے بعد انڈیا سے واپس پاکستان آنے والے منسا اور عبداللہ اب کس حال میں ہیں

پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی: ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان حالات کیسے بہتر ہوئے؟

مقبولیت میں کمی کے بعد حیرت انگیز واپسی، انتھونی البانیز جو آسٹریلیا میں دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے

اسرائیل کے ’دہرے کھیل‘ کے الزام پر قطر کا ردعمل: ’کیا 138 یرغمالی غزہ میں نام نہاد فوجی آپریشن سے بازیاب ہوئے؟‘

اداکار اعجاز خان کا شو ’ہاؤس اریسٹ‘ فحش مواد کے الزام پر ہٹا دیا گیا، خواتین کمیشن کی جانب سے طلبی

اسرائیل کے ریزرو فوجیوں کا غزہ جنگ بندی کے لیے نتن یاہو پر دباؤ: ’ہر لمحے کی تاخیر باعثِ شرم ہے‘

انڈیا اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر جنگ کا خطرہ کتنا حقیقی ہے؟

پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات میں ترکی شامل ہوا تو پاکستان خیرمقدم کرے گا: شہباز شریف

کھانے کے بعد گرما گرم چائے اور کافی پینے کی طلب لیکن معدہ بھی پریشان، ایسے میں کریں تو کیا

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مدارس بند، سیاحوں کی آمد پر پابندی: ’مدارس انڈیا کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی