سپریم کورٹ کا کام تبدیلی لانا نہیں، کہیں ون یونٹ تو قائم نہیں کیا جا رہا؟ بلاول


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لڑائی میں پاکستان کے عوام اور معیشت کا نقصان ہو رہا ہے، ہماری جمہوریت اور وفاق کو بھی خطرہ ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کسی ایک صوبے کا الیکشن پہلے اور دوسرے کا بعد میں کروایا جارہا ہے، کہیں ون یونٹ تو قائم نہیں کیا جا رہا ہے؟انہوں نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ الیکشن وقت پر تمام صوبوں میں ایک ساتھ ہوں، ادارے اپنی حدود میں رہیں گے تو بات چیت کے معاملے پر اتحادیوں کو قائل کر سکتے ہیں، عدلیہ کی پنچائیٹ میں مذاکرات ہوئے تو کامیابی کے امکانات کم ہوں گے، وہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس سمجھے جائیں تو ان کی مرضی ہے۔بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا پارلیمان کی بار بار توہین کی جا رہی ہے، کبھی وہ کہتے ہیں استعفے منظور کریں کبھی کہتے ہیں منظورنہ کریں، بلدیاتی الیکشن بھی آئین اور قانون کے مطابق ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے دور میں پنجاب کے بلدیاتی الیکشن عدالتی حکم کے باوجود نہیں ہوئے، یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ہم آئین کی خلاف وزری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا پارلیمان کے حکم کو نہ ماننا آئین کی توہین ہے، یہ پارلیمان کا اختیار ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ عوام کا پیسہ کب اور کہاں استعمال کیا جائے؟ ملک میں ایک تماشہ کئی ہفتوں سے چل رہا ہے، سپریم کورٹ اقلیتی فیصلے کو اکثریتی فیصلہ کہہ کر ہم پر مسلط کرنا چاہتی ہے، 90 دن کی شق خیبرپختونخوا پر لاگو نہیں ہو رہی؟بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی کسی صورت آئین کی خلاف ورزی نہیں چاہتی، سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے کوئی تبدیلی لانا نہیں، پیپلز پارٹی نے 1973 کا آئین دلوایا اور 18 ویں ترمیم بھی کروائی، آئین کے بارے میں کسی کو کوئی غلط فہمی ہے تو پیپلز پارٹی دور کرنے کیلئے تیار ہے، ابہام دور کرنے کیلئے رضا ربانی کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کمیٹی سپریم کورٹ بھیج سکتی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا ہم نے تمام صوبوں کو حقوق دلوانے کیلئے 18 ویں ترمیم کی، یہ وزیراعظم کو کیسے حکم دے سکتے ہیں کہ ایوان کو نہ پوچھیں؟ پاکستان کی تاریخ میں پیپلز پارٹی نے کبھی آئین کو نہیں توڑا، ہم نے آمر کے حکم پر بھی کبھی آئین نہیں توڑا، اگر عدالت کہتی ہے اس پارلیمان کو اگنور کیا جائے تو ہم یہ فیصلہ نہیں مانتے، دنیا بھر میں پارلیمان کی ذمہ داری کوئی ادارہ نہیں لے سکتا، ہم اس مقدس ادارے کے حکم کے پابند ہیں کسی اور ادارے کے نہیں، کل بھی پارلیمنٹ کے ساتھ تھے آج بھی ہیں، عدالتی حکم سے توہین پارلیمنٹ ہوتی ہے۔اجلاس کی صدارت کرنے والے راجہ پرویز اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا جناب اسپیکر! خط سے کام نہیں چلے گا، اعلیٰ عدلیہ اس ایوان سے کوئی غلط کام کروانا چاہتی ہے تو یہ ایوان کی توہین ہے، اس ایوان کا استحقاق مجروح ہوا، عدالت کے حکم کو استحقاق کمیٹی میں پیش کیا جائے، اعلیٰ عدلیہ کہہ رہی ہے کہ پارلیمنٹ کے حکم کو نظر انداز کیا جائے، ادارہ کیسے لکھ سکتا ہے کہ پارلیمنٹ کے حکم کو نظر انداز کر دیں؟ یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک ادارہ پارلیمنٹ کے حکم کو ماننے سے روکے، چند عناصر کی وجہ سے پارلیمنٹ کی توہین کی جا رہی ہے، ہم نے بہت برداشت کیا، آخرکب تک برداشت کرتے رہیں گے؟پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر دھرنا دیدیاوزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہم اپنے وزیراعظم پر اعتماد کا ظہار کر تے ہیں، ہم چار تین کے اکثریتی فیصلے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کارل ڈونٹز: جرمن فوج کے وہ ایڈمرل جنھیں ہٹلر نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنا جانشین منتخب کیا تھا

پاکستان کا انڈیا کے ’جارحانہ اقدامات‘ پر اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ

انڈیا کی درسی کتب سے مغل بادشاہوں کے ابواب حذف: ’تاریخ کا مطالعہ صرف حملہ آوروں کی فتوحات تک محدود نہیں رہ سکتا‘

صدارتی محل کا دروازہ توڑنے والا ٹینک اور اجتماعی قبرستان: جب امریکہ کو ویتنام میں شکست تسلیم کر کے اپنی فوجیں نکالنی پڑیں

پہلگام حملے کے بعد انڈیا سے واپس پاکستان آنے والے منسا اور عبداللہ اب کس حال میں ہیں

پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی: ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان حالات کیسے بہتر ہوئے؟

مقبولیت میں کمی کے بعد حیرت انگیز واپسی، انتھونی البانیز جو آسٹریلیا میں دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے

اسرائیل کے ’دہرے کھیل‘ کے الزام پر قطر کا ردعمل: ’کیا 138 یرغمالی غزہ میں نام نہاد فوجی آپریشن سے بازیاب ہوئے؟‘

اداکار اعجاز خان کا شو ’ہاؤس اریسٹ‘ فحش مواد کے الزام پر ہٹا دیا گیا، خواتین کمیشن کی جانب سے طلبی

اسرائیل کے ریزرو فوجیوں کا غزہ جنگ بندی کے لیے نتن یاہو پر دباؤ: ’ہر لمحے کی تاخیر باعثِ شرم ہے‘

انڈیا اور پاکستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر جنگ کا خطرہ کتنا حقیقی ہے؟

پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات میں ترکی شامل ہوا تو پاکستان خیرمقدم کرے گا: شہباز شریف

کھانے کے بعد گرما گرم چائے اور کافی پینے کی طلب لیکن معدہ بھی پریشان، ایسے میں کریں تو کیا

انور مقصود کے ’ہاؤس اریسٹ‘ کا اجازت نامہ اچانک منسوخ: ’شو کینسل نہیں سینسر ہو گیا‘

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مدارس بند، سیاحوں کی آمد پر پابندی: ’مدارس انڈیا کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا آسان ہدف ہو سکتے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی