بہروز سبزواری ’چاند تارا‘ سے نالاں، ’میرا ڈرامہ ہے لیکن میں اس کے خلاف ہوں‘


پاکستانی ڈرامہ سیریل ’چاند تارا‘ میں کام کرنے والے سینیئر اداکار بہروز سبزواری اپنے ہی ڈرامے سے نالاں نظر آ رہے ہیں۔انسٹاگرام پر وائرل ایک ویڈیو میں بہروز سبزواری ’چاند تارا‘ پر تنقید کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ سینیئر اداکار کہتے ہیں کہ ’وہ جو گھر ہے، اُس میں ہر وقت جنگل بنا رہتا ہے۔ میں معافی چاہتا ہوں، میرا ڈرامہ ہے لیکن میں اس کے خلاف ہوں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کامیڈی ہو، لیکن کامیڈی ہو نا یار، اب تو بزرگ بھی روک دیتے ہیں کیا ہو رہا ہے، شور کیوں ہو رہا ہے، دیکھیں جوائںٹ فیملی سسٹم ہو لیکن جوائںٹ فیملی سسٹم یہ نا ہو کہ زندگی عذاب ہو جائے۔‘ڈرامے کے مرکزی خیال کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ بولے کہ ’اچھا جو اس کا (ڈرامے کا) مرکزی خیال ہے وہ یہ ہے کہ میاں یا بیوی یا دونوں میں سے کوئی ڈاکٹر ہے، انجینیئر ہے، دونوں ورکنگ کلاس ہیں، وہ بہت مشکل ہے ان دونوں کے لیے، یہ بڑی اچھی بتائی ہے، اسے ہماری نئی نسل کو سمجھنا چاہیے۔‘’انہیں سمجھنا چاہیے کہ بیوی کی بھی مصروفیت ہے، اچھا بیوی کی مصروفیت ہسپتال میں تو ہے، گھر میں بھی اس کو مصروف اتنا کر دیا ہے، تو وہ میاں کو وقت نہیں دے رہی، مجھے تھوڑی سا یہ غیر روایتی لگا، حقیقت پر مبنی نہیں لگا، دیکھیں میں برائی نہیں کر رہا لیکن جو سچ ہے وہ سچ ہے۔‘    View this post on Instagram           A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)چاند تارا میں اداکارہ عائزہ خان ڈاکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر دانش تیمور سافٹ ویئر اینجینیئر ہیں۔اس ڈرامے کی کہانی صارم نامی ایک سافٹ ویئر انجینیئر (دانش تیمور) کے گرد گھومتی ہے جو اپنی جوائنٹ فیملی سے تنگ ہے اور اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق جینا چاہتا ہے جبکہ دوسری طرف اس کی ملاقات ڈاکٹر نین تارا (عائزہ خان) سے ہوتی ہے جو فیملی کے ساتھ رہنے کو فوقیت دیتی ہے۔ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں عائزہ خان، دانش تیمور، دانش نواز، بہروز سبزواری، صبا فیصل اور عاشر وجاہت شامل ہیں جبکہ اس ڈرامے کو معروف رائٹر صائمہ اکرم چودھری نے لکھا ہے اور اس کی ہدایتکاری دانش نواز نے کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انڈیا میں دھورندھر کے ناقد ’منظم حملوں اور ہراسانی‘ کی زد میں: ’فلم پاکستان کو بے قابو اور وحشی معاشرے کے طور پر پیش کرتی ہے‘

فضا علی اور مامیا شجفر کی صبا فیصل پر شدید تنقید

سینئر اداکار نے وضو سے متعلق بیان پر تنقید کرنے والوں کو کیا جواب دے دیا؟

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے نجات۔۔ سونٹھ، دارچینی اور شہد کے ساتھ

بھارتی فلم 'دھریندر ‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی لگ گئی

سعودی عرب کے سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع سڑک حادثے میں جاں بحق

بیوی کے دفاع میں یاسر نواز سامنے آگئے، فضا علی سے کیا مطالبہ کر دیا؟

ربیکا اور حسین نے سلامی کی رقم مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی، ویڈیو وائرل

اداکارہ حرا سومرو کی رنویر سنگھ کے ساتھ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

چائے میں لونگ کا جادو: ذائقے کے ساتھ صحت کے بے شمار فوائد بھی

پہلے کہتے تھے شادی کب ہوگی اور اب پوچھتے ہیں طلاق کب ہوگی، ابھیشیک بچن

تعویذ، آدھی آستین اور ڈبل پاکٹس! رنویر سنگھ کے گیٹ اپ پر سوشل میڈیا طنز و مزاح کا طوفان

بھارتی فلم دھریندر کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اداکاروں کے خلاف عدالت میں درخواست

جیل میں سینڈوچ بھی نا ملا، ڈکی بھائی کے شکوے پر مداحوں کی تنقید

اکشے کھنہ کے کردار ’رحمان ڈکیت اور اورنگزیب‘: جب فلم میں وِلن کا کردار ہیرو سے بھی بڑا ہو جائے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی