پہلے کہتے تھے شادی کب ہوگی اور اب پوچھتے ہیں طلاق کب ہوگی، ابھیشیک بچن


بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے بارے میں پھیلی ہوئی طلاق کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں ابھیشیک نے کہا کہ سلیبریٹی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی ہر بات پر قیاس آرائیاں ہوتی ہیں اور جو کچھ بھی ان کے بارے میں لکھا جاتا ہے وہ جھوٹ، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ان کی شادی سے پہلے بھی اسی طرح قیاس آرائیاں کر رہا تھا پہلے طے کر رہے تھے کہ کب شادی ہوگی اور شادی کے بعد طے کر رہے تھے کہ کب طلاق ہوگی۔ اداکار نے کہا کہ ایشوریا اور میں ایک دوسرے کی سچائی جانتے ہیں اور ہمارا خاندان خوش و خرم ہے یہی سب سے اہم بات ہے باقی سب بے معنی ہیں۔ ابھیشیک نے کہا کہ جھوٹی خبروں سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ بیٹی آرادھیا کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ آرادھیا کے پاس فون نہیں ہے اور ایشوریا نے اسے سکھایا ہے کہ انٹرنیٹ پر لکھی ہر بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر طویل عرصے سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان مسائل ہیں حالانکہ جوڑا ہمیشہ عوام کے سامنے خوشگوار انداز میں نظر آتا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انڈیا میں دھورندھر کے ناقد ’منظم حملوں اور ہراسانی‘ کی زد میں: ’فلم پاکستان کو بے قابو اور وحشی معاشرے کے طور پر پیش کرتی ہے‘

فضا علی اور مامیا شجفر کی صبا فیصل پر شدید تنقید

سینئر اداکار نے وضو سے متعلق بیان پر تنقید کرنے والوں کو کیا جواب دے دیا؟

سردیوں میں جوڑوں کے درد سے نجات۔۔ سونٹھ، دارچینی اور شہد کے ساتھ

بھارتی فلم 'دھریندر ‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی لگ گئی

سعودی عرب کے سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع سڑک حادثے میں جاں بحق

بیوی کے دفاع میں یاسر نواز سامنے آگئے، فضا علی سے کیا مطالبہ کر دیا؟

ربیکا اور حسین نے سلامی کی رقم مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی، ویڈیو وائرل

اداکارہ حرا سومرو کی رنویر سنگھ کے ساتھ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

چائے میں لونگ کا جادو: ذائقے کے ساتھ صحت کے بے شمار فوائد بھی

پہلے کہتے تھے شادی کب ہوگی اور اب پوچھتے ہیں طلاق کب ہوگی، ابھیشیک بچن

تعویذ، آدھی آستین اور ڈبل پاکٹس! رنویر سنگھ کے گیٹ اپ پر سوشل میڈیا طنز و مزاح کا طوفان

بھارتی فلم دھریندر کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اداکاروں کے خلاف عدالت میں درخواست

جیل میں سینڈوچ بھی نا ملا، ڈکی بھائی کے شکوے پر مداحوں کی تنقید

اکشے کھنہ کے کردار ’رحمان ڈکیت اور اورنگزیب‘: جب فلم میں وِلن کا کردار ہیرو سے بھی بڑا ہو جائے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی