
لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز الہٰی کے گھر سے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا گیا۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور پولیس اہلکاروں نے دیوار پھلانگ کر پرویز الہٰی کے گھر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پرویز الہٰی کے گھر سے پولیس اہلکاروں پر شدید پتھراؤ کیا گیا اور انہیں گھر میں داخل ہونے سے روکا گیا۔شدید پتھراؤ کے باعث پولیس اہلکار پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔