سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ


سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ہم نیوز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 19 ہزار500 روپے ہوگئی،10گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا،10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار186 روپے ہوگئی۔دوسری جانب سونے کی بڑھتی ہوئی قیتموں کے باعث شادی کے موقع پر جیولری سیٹ بنانا اب مشکل ہوگیا ہے، اسی چیز کو مدِنظر رکھتے ہوئے پاکستانی آرٹسٹ نے حل نکال لیا ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق آرٹیفیشل جیولری بنانے والی پاکستانی آرٹسٹ خدیجہ نے بتایا ہے کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی ہر لڑکی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ سونے کا سیٹ بنوائے۔ خدیجہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ان کو ہو بہو نقل بنا کر دے سکیں جس سے انکے اوپر مالی بوجھ بھی نہ پڑے۔خدیجہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس صرف جنوری کے مہینے میں برائیڈل جیولری کے 50 سے زائد آرڈرز آئے لیکن وقت کی کمی اور کوالٹی کے باعث وہ صرف 25 سیٹ ہی بنا سکیں۔خدیجہ نے بتایا کہ اس کام کی شروعات انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک پیج بنا کر کیا کیونکہ انہیں اندازہ تھا کہ لوگ باہر شاپنگ کے لیے نہیں جاتے لیکن گزشتہ ایک سال سے سونے کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے انکا کام پہلے سے ڈبل ہو گیا۔خدیجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 3 سال میں پہلی مرتبہ کندن جیولری کے کاروبار میں اس قدر اضافہ دیکھا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کندن کے بنے ہوئے زیورات سونے کی مانند لگتے ہیں اور آج کل شادیوں میں زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں۔سونا ہزاروں روپے مہنگا ، تمام ریکارڈ توڑ ڈالےانہوں نے بتایا کہ کندن جیولری کی بات کی جائے تو اس کی قیمت بھی کافی زیادہ ہوتی ہے اور اس کو بنانے میں بھی کافی وقت درکار ہوتا ہے۔ کندن جیولری کے لیے خام مال آسانی سے دستیاب تو ہے مگر اُس کا معیار اچھا نہیں۔پاکستانی آرٹسٹ کا مزید کہنا تھا کہ جب میرے پاس کوئی آرڈر آتا ہے تو ان کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ کندن کا ایسا سیٹ چاہیے جس کا رنگ خراب نہ ہو۔ ایسے میں مجھے بہترین خام مال استعمال کرنا پڑتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔۔ اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟

’آئرن ڈوم‘ اور دیگر اسرائیلی دفاعی نظام کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں؟

اسرائیلی حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھے: ایرانی وزیر خارجہ

اسرائیلی حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھے: ایرانی وزیر خارجہ کا الزام

ایران اسرائیل کشیدگی تیسرے روز میں داخل، دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملے جاری

ساحل سمندر سے ملنے والی ’بوتل میں بند پیغام‘ کا معمہ جو 47 سال بعد حل ہوا

ایئر انڈیا کے طیارے میں ہلاک ہونے والا خاندان جو برسوں بعد ایک ساتھ رہنے کا خواب لیے لندن جا رہا تھا

پہلگام حملے کے بعد کشمیر سے روٹھے سیاح: ’نقصان کا حساب لگانے بیٹھیں تو ہارٹ اٹیک آ جائے گا‘

اہم شخصیات کی ہلاکتیں اور جوہری تنصیبات پر حملے: اسرائیل کا ایران میں ’ریجیم چینج‘ کا ممکنہ آخری داؤ جو ایک جُوا ہو سکتا ہے

ایران کے اسرائیل پر حملوں میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات، اسرائیل کا ایران میں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل نے بھی ایران پر جوابی حملہ کردیا

سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت۔۔ پاکستان کی توانائی بحران کے دوران اہم کامیابی

ایران نے پھر اسرائیل پر 40 میزائل داغ دیے٬ پورا ملک دھماکوں سے گونج اٹھا

پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا دھندہ نہیں چاہیے جس میں انڈین ترانہ اور پرچم نکالنے کا کہا جائے: عامر خان

نقشے میں کشمیر کو ’پاکستان کا حصہ دکھانے‘ پر انڈین صارفین ناراض، اسرائیلی فوج کی معذرت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی