فیس بک بانی کی دولت میں ایک دن میں بڑا اضافہ


نیویارک: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی دولت میں ایک روز میں 10.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سال 2023 مارک زکربرگ کی دولت میں اضافے کے لیے بہترین ثابت ہو رہا ہے۔ رواں سال کے 4 ماہ میں فیس بک بانی کی دولت میں 41.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے۔2023 کے آغاز میں مارک زکربرگ کی دولت 46 ارب ڈالر کے قریب تھی جو اب ایک بڑے اضافے کے بعد 87.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔مارک زکربرگ کی دولت میں بڑے اضافے کے باوجود کہا جا رہا ہے کہ گزشتہ سال کی سہہ ماہی آمدنی کی نسبت یہ اضافہ اب بھی 24 فیصد کم ہے۔یہ بھی پڑھیں: سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہمارے ایپس استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر کام سے ہماری ایپس اور کاروبار کو فائدہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ فیس بک کے بانی اس وقت دنیا کے 12 امیر ترین شخص ہیں اور وہ بھارت کے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ میٹاورس کمپنی اخراجات میں کمی کے لیے ہزاروں افراد کو ملازمتوں سے نکال چکی ہے۔ مارک زکربرگ میٹا کے 12 فیصد سے زائد شیئرز کے مالک ہیں اور ان کی دولت کا انحصار بھی اسی پر ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ.. فی لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملنے لگا؟

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، پانچ افراد ہلاک اور 92 زخمی

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، چار افراد ہلاک اور 87 زخمی

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، تین افراد ہلاک اور 74 زخمی

’خوف کی فضا، فتح کا بیانیہ اور اسرائیلی پیغامات‘: ایران پر حملوں کے بعد اٹھنے والے سوال جن کے جواب اب تک نہیں مل پائے

خواجہ میرے خواجہ، دل میں سما جا

اسرائیلی حملوں کے دوران جنگ بندی پر بات چیت کے لیے تیار نہیں: ایران

اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے انٹیلی جنس چیف ہلاک

مسئلہ جنگ بندی کا نہیں، مسئلہ ان چیزوں کو روکنا ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ ہیں: بنیامن نتن یاہو

روس کی ایران، اسرائیل کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ کا پوتن کو بطور ثالث قبول کرنے کا عندیہ

عامر خان کی ’حب الوطنی‘ اور اردوغان کے ساتھ تصویر پر سوالات: ’میں ہمیشہ ہندوستان اور مسلح افواج کا ساتھ دوں گا‘

کیا ایران چند ماہ میں ایٹمی طاقت بننے والا تھا؟

ایبٹ آباد میں خواجہ سرا کا قتل: ’شادی کی تقریب کے دوران نوجوان نے گولیاں چلائیں‘

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔۔ اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟

’آئرن ڈوم‘ اور دیگر اسرائیلی دفاعی نظام کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی