عمران خان نفرت اور تکبر سے بھرے ہوئے ہیں، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نفزت اور تکبر سے بھرے ہوئے ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کی سیاست میں ایک فتنہ آیا اور اس شخص کا کام ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں۔ اس شخص نے 2014 میں 126 دن کا دھرنا دیا اور چینی صدر کے دورے کے موقع پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا۔ پی ٹی آئی دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ پاکستان منسوخ ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس شخص کی وجہ سے چینی صدر ایک سال تک ملک میں نا آ سکے اور منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔ عمران خان نفرت اور تکبر سے بھرے ہوئے ہیں یہ نواز شریف کو گالیاں دیتے تھے مگر نواز شریف نے اسے فون کیا جبکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نواز شریف نے تمام پارٹیوں کو بلایا اور عمران خان کو بھی فون کیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کو ختم کیا لیکن آج پھر خیبرپختونخوا میں دہشتگردی ہے اور عمران خان نے دہشتگردوں کو خیبر پختونخوا میں آنے کا موقع دیا۔ جب لوگ مل کر بیٹھتے ہیں تو مسائل حل ہوتے ہیں لیکن عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی لانگ مارچ کبھی جلسے اور کبھی ریلیاں نکالیں جبکہ جنرل فیض اور جنرل باجوہ نے عمران خان کا ساتھ دیا اور وہ لوگ خود اقرار کر چکے ہیں کہ ہم نے معاملات کو مینج کیا۔ جنرل فیض نے کہا یہ ہماری 2 سال کی محنت ہے۔یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ نے کہا کہ جسٹس (ر) ثاقب نثار نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہاتھ ملا کر نواز شریف کو سزا دی اور نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا۔ اب ان کرداروں کے بیٹوں کی آڈیوز آ رہی ہیں اور جو آج لوگوں کی ٹانگیں توڑ کر کروڑوں روپے لے رہے ہیں اقتدار میں کیا کیا ہو گا اور انہوں نے نواز شریف کو نااہل کرنے کے کتنے پیسے لیے ہوں گے۔ نواز شریف کو نااہل کرنے سے ملک کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں ملک ترقی کر رہا تھا لیکن کیا مشن تھا کہ اس فتنے کو ہم پر مسلط کیا گیا اور 2018 کے انتخابات میں زبردست دھاندلی کی گئی۔ ہمارے لوگوں کو بلا کر دھمکیاں دی جاتی تھیں اور ہمارے لوگوں کو لالچ دیا جاتا رہا۔ عمران خان کو ایک سازش کے تحت لایا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایل او سی پر بھارتی پسپائی۔۔ چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈے کے ساتھ شکست تسلیم کرلی

رات کے اندھیرے میں بھارت کا بزدلانہ حملہ۔۔ پاکستان کا منہ توڑ جواب ! دشمن کو دھول چٹا دی

’چھ مقامات پر 24 حملے‘: انڈیا نے چھ مئی کی شب پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں کن مقامات کو نشانہ بنایا؟

پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر پر انڈین حملوں میں آٹھ ہلاک، پاکستانی فوج کا دو انڈین طیارے اور ایک ڈرون گرانے کا دعویٰ

انڈیا کے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر پر میزائل حملوں میں سات ہلاکتیں، پاکستانی فوج کا دو انڈین طیارے اور ایک ڈرون گرانے کا دعویٰ

انڈیا کے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں پانچ مقامات پر میزائل حملے: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ

انڈیا کے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں پانچ مقامات پر میزائل حملے: جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستانی فوج کا اعلان

انڈیا نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد پر میزائل داغے ہیں: پاکستانی فوج

ٹرمپ کے ہالی وڈ پر ٹیرف پلان کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

آن لائن اکاؤنٹ جو 63 برس قبل لاپتا ہونے والی خاتون تک پہنچنے کا ذریعہ بنا

حکومتی رکاوٹیں، عسکریت پسندوں کی ناکہ بندیاں اور احتجاج: بلوچستان میں شاہراہوں کی بندش اور ’کروڑوں کا نقصان‘

برطانیہ کی نئی ویزا پالیسی کا ممکنہ ہدف پاکستان اور نائیجریا جیسے ممالک کیوں ہیں؟

صرف 10 لاکھ روپے میں کون سی گاڑی لے سکتے ہیں؟ کم پیسوں میں ملنے والی چند پائیدار گاڑیاں

وہ ’ڈبل ایجنٹ‘ جس نے سوویت یونین کو خفیہ معلومات بیچ کر امریکہ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا

پاکستان، انڈیا کشیدگی کم کروانے کے لیے ایران ثالث کا کردار کیوں ادا کرنا چاہتا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی