
کوئٹہ وخضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے۔ہم نیوز کے مطابق زلزلے کی شدت 2اعشاریہ 4ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے ۔یاد رہے کہ آج ہنزہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ، ہنزہ کے علاقے گلمت کے محلہ کمرس میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین میں دراڑیں پڑ گئیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی محلہ کمرس کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ذرائع کے مطابق اب تک زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلے کی شدت کے حوالے سے بھی اطلاعات اب تک نہیں ملی ہیں۔