صدرپی ٹی آئی سندھ علی زیدی گرفتار


صدرپی ٹی آئی سندھ علی زیدی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ہم نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے ایم پی اے عدیل احمد کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے۔دوسری جانب ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق پنجاب کی وزارت داخلہ کے مراسلے کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کمپنیوں کو انٹرنیٹ بند کرنے کے احکامات موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتاری کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو ملک گیر احتجاج کرنے کی کال دے دی ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عمران خان کا ایک ریکارڈڈ پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں وہ کارکنوں کو اپنی گرفتاری کے بعد حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنے کی ہدایت کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں نے بھی اپنے اپنے حلقے کے کارکنوں کو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔احتجاج کی اس کال کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں اس وقت پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔ لاہور میں زمان پارک کے اطراف کی سڑکوں کو کارکنوں نے رکاوٹیں لگا کر اور ٹائر جلا کر بلاک کر دیا ہے۔عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی قیادت میں لاہور کے مال روڈ پر مظاہرین پہنچے ہیں اور انھوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے پولیس کو پیچھے ہٹنا پڑا۔اس وقت مال روڈ پر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔عمران خان کی گرفتاری چیئرمین نیب کی ہدایت پر ہوئی، نیب اعلامیہعلاوہ ازیں  تحریک انصاف کے نائب سربراہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی گرفتاری پر کارکنان احتجاج کی کال دی ہے۔انھوں نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ چئیرمین عمران خان کی گرفتاری نامنظور۔ پوری قوم فی الفور سڑکوں پر نکلے۔اسد عمر نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی جو عمران خان صاحب نے بنائی تھی وہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’پاکستانی بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں‘: ٹرمپ پاکستان اور انڈیا سے کن شعبوں میں تجارت کر سکتے ہیں؟

پاکستان کا ’انڈین سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے‘ بلاول بھٹو کی سربراہی میں آٹھ رکنی سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ

’پاکستانی بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں‘: ٹرمپ پاکستان اور انڈیا سے کن شعبوں میں تجارت کرنا چاہتے ہیں؟

بورڈنگ پاس کا معمہ: ’مجھے پرواز سے اترنے کے بعد بتایا گیا کہ میں اس طیارے میں سوار ہی نہیں ہوئی تھی‘

سرگودھا میں احمدی ڈاکٹر کا قتل: ’دھمکیاں ملنے کے باوجود وہ لوگوں کی خدمت میں مصروف رہتے تھے‘

غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کے لیے دوحہ میں مذاکرات کے نئے دور کا اعلان

ٹرمپ کا امن کی ثالثی میں گزرا مصروف ہفتہ جو ان کے ارادوں کی جھلک دکھاتا ہے

لائن آف کنٹرول: دنیا کی وہ خطرناک سرحد جہاں ہر کھڑکی میدان جنگ میں کھلتی ہے

پاکستان اور انڈیا کے بیچ ’خون سے کھینچی گئی‘ لکیر جہاں ہر کھڑکی میدان جنگ میں کھلتی ہے

انڈین ریاست بہار میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں نوجوان کا قتل، بھائی زخمی: ’میرے بیٹے کو مسلمان ہونے اور باڈی بنانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا‘

سی ایس ایس امتحان کے لیے عمر کی حد 35 سال تک بڑھانے پر غور کیوں؟

چھ سال کی عمر میں لاپتہ ہونے والے ’پنچن لاما‘ کا معمہ جس پر چینی حکومت 30 سال سے خاموش ہے

انڈین ریاست بہار میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں نوجوان کا قتل، بھائی زخمی: ’میرے بیٹے کو مسلمان ہونے اور باڈی بنانے پر تشدد کیا گیا‘

پنچن لاما: چھ سالہ تبتی مذہبی رہنما کے لاپتا ہونے کا معمہ اور چینی حکومت کی پراسرار خاموشی

’آئی فون انڈیا میں نہیں امریکہ میں بنائیں‘: ٹرمپ کا غیر معمولی بیان اور کنگنا رناوت کی ٹویٹ جس پر انھیں معافی مانگنی پڑی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی