فیصل آباد میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر پتھراؤ


پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے فیصل آباد میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر پتھراؤ شروع کردیا۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد رانا ثنا اللہ کے گھر کے باہر جمع ہوگئی اور گھر پر پتھراؤ کیا ۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارچ بھی کیا گیا ، جس کے بعد کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔صدرپی ٹی آئی سندھ علی زیدی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ہم نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے ایم پی اے عدیل احمد کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے۔دوسری جانب ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق پنجاب کی وزارت داخلہ کے مراسلے کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کمپنیوں کو انٹرنیٹ بند کرنے کے احکامات موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔عمران خان کو قومی خزانے کو تقریباً 60 ارب روپے کا چونا لگانے پر گرفتار کیا گیا، ذیشان ملکدوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتاری کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو ملک گیر احتجاج کرنے کی کال دے دی ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے عمران خان کا ایک ریکارڈڈ پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں وہ کارکنوں کو اپنی گرفتاری کے بعد حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنے کی ہدایت کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں نے بھی اپنے اپنے حلقے کے کارکنوں کو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ.. فی لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملنے لگا؟

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، چار افراد ہلاک اور 87 زخمی

پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، تین افراد ہلاک اور 74 زخمی

’خوف کی فضا، فتح کا بیانیہ اور اسرائیلی پیغامات‘: ایران پر حملوں کے بعد اٹھنے والے سوال جن کے جواب اب تک نہیں مل پائے

خواجہ میرے خواجہ، دل میں سما جا

اسرائیلی حملوں کے دوران جنگ بندی پر بات چیت کے لیے تیار نہیں: ایران

اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے انٹیلی جنس چیف ہلاک

مسئلہ جنگ بندی کا نہیں، مسئلہ ان چیزوں کو روکنا ہے جو ہماری بقا کے لیے خطرہ ہیں: بنیامن نتن یاہو

روس کی ایران، اسرائیل کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش، ٹرمپ کا پوتن کو بطور ثالث قبول کرنے کا عندیہ

عامر خان کی ’حب الوطنی‘ اور اردوغان کے ساتھ تصویر پر سوالات: ’میں ہمیشہ ہندوستان اور مسلح افواج کا ساتھ دوں گا‘

کیا ایران چند ماہ میں ایٹمی طاقت بننے والا تھا؟

ایبٹ آباد میں خواجہ سرا کا قتل: ’شادی کی تقریب کے دوران نوجوان نے گولیاں چلائیں‘

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔۔ اگلے 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟

’آئرن ڈوم‘ اور دیگر اسرائیلی دفاعی نظام کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں؟

اسرائیلی حملے امریکی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھے: ایرانی وزیر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی