
سیالکوٹ: پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عثمان ڈار کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ کے مطابق پولیس نے عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار کو گرفتار کیا ہے۔ پہلے عامر ڈار کی گرفتاری چھپائی گئی لیکن بعد میں پولیس نے گرفتاری ظاہر کر دی۔