برطانیہ کی مدد کرنیوالے افغان فوجی کو دربدری کا سامنا، وزیر دفاع کا مدد سے انکار


لندن: افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ کے دوران برطانوی فوج کی مدد کرنے والے افغان ایئر فورس کے سابق پائلٹ کو دربدری کا سامنا ہے جب کہ برطانیہ کے وزیر دفاع نے کسی بھی طرح کی مدد کرنے سے صاف انکارکردیا ہے۔مؤقر انگریزی اخبار ’عرب نیوز‘ کے مطابق برطانوی ایئر فورس کے ساتھ جنگ میں شامل رہنے والے افغان ایئر فورس کے سابق پائلٹ کو برطانیہ سے ملک بدر کر کے روانڈا بھیجا جا رہا ہے۔میڈیا کے مطابق برطانوی ہاؤس آف کامنز میں وزیر دفاع جیمز ہیپی سے پائلٹ کیس کے متعلق استفسار کیا گیا تو انہوں نے واضح طور پر کہا وہ برطانیہ کی افغان ریلوکیشن اینڈ اسسٹنس پالیسی پر پورا نہیں اترتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی کے باعث افغان ایئر فورس کے سابق پائلٹ کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے جب کہ انہوں نے افغان جنگ کے دوران درجنوں کارروائیوں میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ مغربی ممالک کے اتحاد نے انہیں پیٹریاٹ کا نام بھی دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے تحت سابق افغان فوجی پائلٹ نے 2021 میں اپنا ملک چھوڑا، فرانس سے ایک کشتی کے ذریعے برطانیہ پہنچے جس کے لیے انہوں نے انگلش چینل عبور کیا اور پناہ کی درخواست دی لیکن ان کی جانب سے دائر کردہ درخواست اس لیے رد کردی گئی کہ وہ غیر قانونی طور پر فرانس سے برطانیہ آئے تھے۔برطانوی وزیر دفاع نے ارکان اسمبلی کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں کہا دیکھیں گے کہ قانون کے تحت کوئی راستہ نکلتا ہے یا نہیں؟ اور یہ کہ ان کی درخواست کیسے منظور کی جا سکتی ہے؟واضح رہے کہ برطانیہ کا روانڈا کی حکومت سے معاہدہ ہے کہ جب تک کسی کیس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک پناہ گزینوں کو وہاں رکھا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں متعدد رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پائلٹ کو پناہ دی جائے اور روانڈا نہ بھیجا جائے۔برطانیہ کے بڑے بینکوں کا برانچز بند کرنے کا اعلانافغان ایئر فورس کے سابق پائلٹ نے اپنے کیس کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ کس طرح برطانیہ اور مغرب نے ان کی خدمات کو فراموش کر دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام جیسے معروف سیاحتی مقام پر کوئی انڈین فوجی یا پولیس اہلکار کیوں موجود نہیں تھا؟ وہ سوال جو اس معاملے کو پیچیدہ بنا رہے ہیں

’یہ سائبر حملہ نہیں‘: سپین اور پرتگال میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی معطلی کا معمہ

مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں ہدف اور وقت کے تعین کی مکمل آزادی ہے: مودی

پاکستان کا ایل او سی پر ’انڈین جاسوس ڈرون‘ مار گرانے کا دعویٰ، کواڈ کاپٹر جاسوسی کیسے کرتا ہے؟

فضائی برتری سمیت وہ عوامل جنھوں نے انڈیا کو 26 رفال طیارے خریدنے پر مجبور کیا

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید پر ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی معلومات‘ شئیر کرنے کا الزام

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کے کورٹ مارشل کے بعد بھی تحقیقات جاری: ’جیل کی بجائے میس میں قید رکھا گیا ہے‘

تیز ہوائیں اور بارش کا امکان۔۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کو خوشخبری سنا دی

انڈیا کا 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

انڈیا کا 26 رفال جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

لاہور نے نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔ دنیا کا 37 ویں کم جرائم اور 63 واں محفوظ ترین شہر ! دیکھیں

سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ.. 1 تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈپا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی