ہم پری اینٹی بائیوٹک دور میں واپس جارہے ہیں، ماہرین


کراچی سمیت ملک بھر میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے کیسز میں اچانک اضافہ ہوا ہے، ایکس ڈی آر یعنی ایکسٹنسیو ڈرگ رزسٹنس ٹائیفائیڈ دراصل سالمونیلا ٹائفی بیکٹیریا ہے، یہ ٹائیفائیڈ پہلے ایم ڈی آر یعنی ملٹی ڈرگ رزسٹنٹ اور اب ایکس ڈی آر بن گیا ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں شعبہ مالیکیولر پتھالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سعید خان بتاتے ہیں کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے دریغ استعمال کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اب یہ ادویات ٹائیفائیڈ پر بے اثر ہیں۔ دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹک ادویات کی اسٹیورڈشپ پر کام ہورہا ہے اور ہم ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ادویات کا استعمال کرکے اینٹی بائیوٹک کے آنے سے قبل کے دور میں واپس لوٹ رہے ہیں۔ڈاکٹر سعید خان کے مطابق یہ بیکٹیریا پرانا ہے۔ اس میں جنیاتی تبدیلیوں نے اسے مضبوط بنادیا ہے۔ گرمی کا موسم اس بیکٹیریا کی افزائش کے لیے آئیڈیل موسم ہے۔ایکسٹینسو ڈرگ رزسٹنٹ ٹائیفائیڈ کے کیسز گندے پانی اور آلودہ کھانے کے سبب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ہم پری اینٹی بائیوٹک دور میں واپس جارہے ہیں۔دوسری طرف انڈس اسپتال میں متعدی امراض کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے ہم نیوز کو بتایا کہ عام ٹائیفائیڈ ہو یا ایکس ڈی آر دونوں کی علامات ایک ہی ہیں۔ مریض کو ٹھنڈ لگنے کے ساتھ متلی ہوتی ہے اور بخار رہتا ہے۔ بھوک نہ لگنا بھی علامات میں شامل ہے۔ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے بتایا کہ ٹائیفائیڈ کی جانچ اور بہتر تشخیص کیلئے صرف بلڈ کلچر کرایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ مختلف ٹیسٹ تجویز کرتے ہیں جو سراسر فراڈ ہے۔ ٹائیفائیڈ کی تشخیص کیلئے بلڈ کلچر کرانا ضروری ہے۔ بلڈ کلچر کی رپورٹ کے ساتھ ہی سینسٹویٹی رپورٹ بھی آتی ہے۔ جو ڈاکٹر کو اس بات کا فیصلہ کرنے میں مدد دیتی ہے کہ مریض کو کونسی ادویات دی جائیں۔ماہرین کے مطابق ٹائیفائیڈ کے کیسز پورا سال سامنے آتے ہیں۔ بچے اس کا شکار زیادہ ہوتے ہیں۔ عموماً مرض کے علاج کے بعد 8 سے 10 روز میں طبیعت میں بہتری آنے لگتی ہے۔ طبیعت بہتر ہوجائے تو ہلکی غذا سے کھانے کی فراہمی شروع کی جاتی ہے۔ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ بیماری سے بچنے کے لیے پانی کو ابال کر پیا جائے۔ بازار میں ملنے والے مشروبات ، چاٹ اور دیگر آلودہ اشیاء کی خریداری سے گریز کیا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام جیسے معروف سیاحتی مقام پر کوئی انڈین فوجی یا پولیس اہلکار کیوں موجود نہیں تھا؟ وہ سوال جو اس معاملے کو پیچیدہ بنا رہے ہیں

’یہ سائبر حملہ نہیں‘: سپین اور پرتگال میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی معطلی کا معمہ

مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں ہدف اور وقت کے تعین کی مکمل آزادی ہے: مودی

پاکستان کا ایل او سی پر ’انڈین جاسوس ڈرون‘ مار گرانے کا دعویٰ، کواڈ کاپٹر جاسوسی کیسے کرتا ہے؟

فضائی برتری سمیت وہ عوامل جنھوں نے انڈیا کو 26 رفال طیارے خریدنے پر مجبور کیا

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید پر ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی معلومات‘ شئیر کرنے کا الزام

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کے کورٹ مارشل کے بعد بھی تحقیقات جاری: ’جیل کی بجائے میس میں قید رکھا گیا ہے‘

تیز ہوائیں اور بارش کا امکان۔۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کو خوشخبری سنا دی

انڈیا کا 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

انڈیا کا 26 رفال جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

لاہور نے نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔ دنیا کا 37 ویں کم جرائم اور 63 واں محفوظ ترین شہر ! دیکھیں

سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ.. 1 تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈپا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی