
متحدہ عرب امارات نے جون کے مہینے کے لیے ایندھن کی خوردہ قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق سپر 98 پٹرول کی فی لٹر قیمت3.16 درہم سے کم کر کے 2.95 درہم کردی گئی ۔سپر95 پٹرول کی فی لٹر قیمت 3،05 درہم سے کم کر کے 2.84 درہم کردی گئی ۔ای پلس 91 پٹرول کی فی لٹرقیمت 2.97 درہم سے کم کرکے 2.76 درہم کردی گئی۔