ایشیا کپ اور ورلڈ کپ، نجم سیٹھی کے سوالات پر آئی سی سی کے دونوں بڑے عہدیدار لاجواب


چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی برائے پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے چیئر مین گریگ بارکلے کے سامنے سخت انداز اپناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان جا کر کھیل سکتا ہے تو ایشیا ء کپ اور چیمپئنز ٹرافی کے لئے وہ یہاں کیوں نہیں کھیل سکتا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نجم سیٹھی نے ایشیا کپ میزبانی، ورلڈ کپ شرکت، فنانشل ماڈل اور چیمپئنز ٹرافی سے متعلق امور پردو ٹوک گفتگو کی،نجم سیٹھی نے گریگ بارکلے کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا کے کامیاب دورہ پاکستان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے آئی سی سی چیئر مین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہترین ہے، پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سب سے بڑی مثال ہے۔ پاکستان میں جب تینوں بڑے بورڈز سمیت متعدد ٹیمیں کھیل چکی ہیں تو بھارت اس دنیا سے الگ کیوں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہمیشہ سکیورٹی مسائل رہے اسکے باوجود پاکستان بھارت جاکر بڑے ٹورنامنٹس کھیل چکا ہے۔نجم سیٹھی نے گریگ بارکلے سے سخت سوالیہ انداز میں کہا کہ بھارت میں پاکستان جا کر کھیل سکتا ہے تو ایشیا ء کپ اور چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھارت پاکستان کیوں نہیں کھیل سکتا۔اجلاس کے دوران نجم سیٹھی کے سوالات پر آئی سی سی کے دونوں بڑے عہدیدار لاجواب رہے۔چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی برائے پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کے کرکٹرز آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پر ہیں پھر بھی پاکستان کو فنانشل ماڈل میں کم حصہ دیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے میچ سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے تو منافع بھی برابر کا ملنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی حکام نے میٹنگ میں نجم سیٹھی اور پی سی بی کو چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کی گارنٹی دے دی۔گریگ بارکلے نے نجم سیٹھی کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی پاکستان میں سکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہے، چیمپئنز ٹرافی میں تمام رکن ممالک شرکت کریں گے۔چیف ایگزیکٹو آئی سی سی نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ کبھی زیادتی نہیں ہوگی جلد بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات چیت کروں گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیا گیا

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

شاہد آفریدی کا پہلگام واقعے پر بھارت کے جھوٹے الزامات پر شدید ردعمل

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک بز‘ نے پی ایس ایل کی کوریج کیوں روک دی ہے؟

ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی، وجہ کیا بنی؟

کپتان اظہرالدین کا ایک فیصلہ جس نے سچن تندولکر کو کرکٹ کا دیوتا بنا دیا

’پاکستان کا فیصلہ سب کے لیے مقدم‘، پی ایس ایل کے انڈین براڈکاسٹنگ عملے کی واپسی

پاکستان ویمن کرکٹ کی سابقہ کپتان ندا ڈار نے کرکٹ سے بریک لے لی، وجہ کیا بنی؟

فردوس جمال کیلئے بڑا اعزاز، اہم ایوارڈ سے نوازا دیا گیا

پشاور زلمی کی جیت کا سہرا کس کے سر ہے؟ بابر اعظم نے بتا دیا

ارشد کو بلانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔۔ بھارتی میڈیا کے دباؤ میں نیرج چوپڑا دوستی بھول کر اپنی ہی بات سے مکر گئے ! دیکھیں

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف

ویلٹر ویٹ باکسنگ: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انڈین حریف کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی